About: http://data.cimple.eu/claim-review/805512647a70ea92978b9e8bddabe5b988bfdb0b04aac11b4882fc65     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim بھارت کے اشوک سکسینا نامی شخص نے کہا شمسی توانائی کے استعمال سے سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں تو اس کے پیروکاروں نے سولر پینلز تباہ کر دیئے۔ Fact ویڈیو پرانی اور مہاراشٹر کی ہے۔ جہاں سولر پینلز لگانے کی مزدوری نہ ملنے پر مزدوروں نے سولر پینلز ہی تباہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ سولر پینلز تباہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کے اشوک سکسینا نامی شخص نے کہا شمسی توانائی کے استعمال سے سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں تو اس کے پیروکاروں نے سولر پینلز تباہ کردیئے۔ ٹویٹر پر ایک ویریفائیڈ صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “انڈیا میں ایک ہندو مذہبی پیشوا اشوک سکسینا نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ اگر شمسی توانائی استعمال کی جائے تو سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں! اس کے جنونی پیروکاروں نے سولر پینلز پر حملہ کرکے تباہ کرنا شروع کردیا ہے! پاکستان میں بھی جاہل ہیں لیکن انڈیا والے کچھ زیادہ ہیں”۔ Fact Check/Verification ویڈیو کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کے اے ایس کلپ نامی یوٹیوب چینل پر 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق انڈیا میں گاؤں کے لوگ سولر پینلز توڑ رہے ہیں۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں 15 فروری 2018 کو اپلوڈ شدہ کلائیمیٹ سمورائی نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو فراہم ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کو اجرت نہ ملنے کی وجہ سے مزدوروں نے تباہ کردیا۔ البتہ ہم نے جب اشوک سکسینا سولر پیینلز کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں کئی پوسٹ ملے۔ جس میں مذکورہ ویڈیو کے ساتھ دعوے کو بی جے پی لیڈر اشوک سکسینا کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ لیکن ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی ویب سائٹس پر اشوک سکسینا نامی کسی بی جے پی لیڈر کا ذکر موجود نہیں ہے۔ Conclusion لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے۔ جہاں سولر پینلز لگانے کی مزدوری نہ ملنے پر مزدوروں نے سولر پینلز ہی تباہ کردیا تھا۔ Result: False Sources Video report published by KAS CLIP YouTube Channel on 20 Feb 2018 Video report published by Climate Samurai YouTube Channel on 15 Feb 2018 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software