Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت کو لے کر جا رہا انڈین ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی5(آئی اے اف-17وی5 ہیلی کاپٹر) 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے، اس ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سفر کر رہے تھے۔
جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں ہیلی کاپٹر فضا میں کریش ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں صارفین نے لکھا ہے کہ “بھارتی آرمی چیف آف ڈیفینس اسٹاف کا ہیلی کاپٹر کریش ہوتے ہوئے”۔
مذکورہ ویڈیو کو انڈین ایئرفورس کے ہیلی کاپٹر ایم آئی17وی5 کے کریش کا بتاکر ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر24 گھنٹوں میں 19 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 423 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سی ڈی ایس بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش کے نام سے منسوب کر کے شیئر کئے گئے ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں آئی24نیوز ڈاٹ ٹی وی، اے پی نیوز اور نیوز10 ڈاٹ کام پر شائع فروری 2020 کی خبریں ملیں۔
یہ خبریں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کیفریم کے ساتھ شائع کی گئیں ہے۔ رپورٹس میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو شام کے ادلب کا ہے۔ جہاں باغیوں نے شامی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو میزائل کے ذریعے داغا تھا۔
پھر ہم نے ویڈیو کو یوٹیوب پر سرچ کیا تو ہمیں دی ٹیلی گراف اور اون ڈیمانڈ نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو ملا۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو شام کے ادلب کا بتایا گیا ہے۔ مذکورہ سبھی میڈیا رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ یہ ویڈیو ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی5 کے حادثے کا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کی نہیں ہے یہ تصویر
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سی ڈی ایس بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش کے نام سے منسوب ویڈیو ملک شام کے ادلب کا ہے۔ جہاں فروری 2020 میں شامی باغیوں نے شامی حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔
News10.com:(https://www.news10.com/news/rebels-shoot-down-syrian-helicopter-as-fighting-intensifies/)
APNews:(https://apnews.com/article/syria-ap-top-news-international-news-iran-russia-e99ea131c009b43f1b0f4a30dc680565/gallery/6bef97191748478e831830b8633c7cd5)
i24News.Tv:(https://www.i24news.tv/en/news/middle-east/1581685764-syrian-regime-helicopter-shot-down-over-rebel-bastion-killing-two-monitor)
On Demand News:(https://www.youtube.com/watch?v=CqS-2UokF6k)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
December 14, 2024
Mohammed Zakariya
July 11, 2023
Mohammed Zakariya
July 7, 2023