Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Crime
تقسیم کی وجہ سے بھارت میں ہندو زندہ بچ گئے۔اس بار مسلمان بٹوارے کی غلطی نہیں کریں گے۔ہم اپنی #آبادی بڑھا کر پورے بھارت کو اندر سے اسلامی ملک بنارہے ہیں۔چھین کر لئے پاکستان ،چُپکے سے لے رہے ہیں ہندوستان۔کیا غزوہند کا خواب دیکھ رہے ہیں یہ لوگ؟مولانا عامررشادی،صدر راشٹریہ علماءکونسل کا بیان۔
ان دنوں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولاناعامر رشادی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہاہے۔جس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ مولانا نے ہندو اور مسلم کو تقسیم کرنے کی بات کررہے ہیں۔
اُماشنکر راجپوت کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
راہل راجپوت کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پر علماء کونسل کے قومی صدر عامررشادی کی تصویر کےساتھ وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے پوسٹر کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں سوشل میڈیا کے کئی لنک فراہم ہوئے جو ایک سال پہلے مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیاجاچکا ہے۔درج ذیل میں اسکرین شارٹ موجود ہیں۔
مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ عامر رشادی کے حوالےسے پہلے بھی اسی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹرشیئر کیاجاچکا ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں یو این اے نامی اردو نیوز ویب سائٹ پر 9اکتوبر2017 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق وائرل دعویٰ فرضی ہے۔علماء کونسل کی جانب سے پوسٹر شیئر کرنے والے کے خلاف اعظم گڑھ اور کانپور کے ایک تھانے میں ایف آئی آر درج کروا ئی جاچکی ہے۔
مذکورہ جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے علماءکونسل کے قومی صدر عامررشادی کو فون کال کیا اور وائرل دعوے کے بارے جانکاری طلب کی تو انہوں نے اس دعوے کو فرضی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے وائرل پوسٹرکے خلاف ایف آئی آر درج کرواچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوسٹ تقریباً تین سال پرانہ ہے۔
عامررشادی سے ہوئی بات چیت کا آڈیوکلپ یہاں سنیں۔
نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ علماءکونسل کے قومی صدر عامر رشادی نے ہندو اور مسلم کو بانٹنے جیسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔وہ وائرل پوسٹر کو شیئر کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرواچکے ہیں۔
UNANews:https://unanewsco.wordpress.com/2017/10/09/%D8%B1%D8%A7%D8%B4%D9%B9%D8%B1%DB%8C%DB%81-%D8%B9%D9%84%D9%85%D8%A7%D8%A1-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%86%D9%BE%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%A9%D9%86%D9%88%DA%BA/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
August 19, 2020
Mohammed Zakariya
September 17, 2020
Mohammed Zakariya
October 9, 2020