About: http://data.cimple.eu/claim-review/847ce615836ee6a9cafe38be1ead8c63f8f1ecf55c3d0beb8e3dfa2d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check (اس ویڈیو سے متعلق نیوز چیکر کے ہندی ٹیم کے شبھم سنگھ فیکٹ چیک کیا ہے) پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو ہے۔ دراصل پنجاب کے مانسا میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کے دن گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کے قتل کی ذمہ داری گینگسٹر لارینس بشنوئی کے ساتھی گولڈی برار نے لی ہے۔ اب اسی کے پیش نظر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر فیس بک اور یوٹیوب پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس دوران ہم نے ویڈیو کا ایک فریم انوڈ ٹول کی مدد سے بنایا اور اس فریم کو ریورس ایمج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر پولی بُز نامی یوٹیوب چینل پر اگست 2020 میں اپ لوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو میں سدھو موسے والا اپنے اوپر لگے الزامات اور ان سے جڑے تنازعات پر بات کر رہے ہیں۔ پولی بُز کے چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں 2 منٹ 40 سیکنڈ کے بعد وہی اقتباسات دیکھے جا سکتے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس ویڈیو کو اس وقت کئی یوٹیوب چینلز نے بھی اپلوڈ کیا تھا۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران ہم نے گوگل پر ‘سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو’ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں آن ایئر نامی یوٹیوب چینل پر سدھو موسے والا کا انٹرویو ملا۔ جو کہ انہوں نے 26 مئی 2022 کو دیا تھا۔ اس کے علاوہ 30 مئی 2022 کو امر اجالا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دو دن پہلے سدھو نے امر اجالا کو ان کے گانوں پر ہونے والے تنازعہ کے حوالے سے ایک ٹیلی فونک انٹرویو بھی دیا تھا۔ نیو چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نہیں ہے۔ بلکہ یہ وائرل ویڈیو 2020 کی ہے اور موسے والا اس کے بعد دیگر اخبار اور میڈیا میں اپنا انٹرویو دے چکے ہیں۔ Our Sources Video Upload by Polly buzz YouTube channel on 23 Aug 2020 Video Upload by Royal Punjab YouTube channel on 1 Sept 2020 Sidhu Interview Published by On Air YouTube channel on 26 May 2022 Sidhu Interview Published Amar Ujala on 30 may 2022 اگر آپ کو یہ فیکٹ چیک پسند آیا ہے اور اس طرح کے مزید فیکٹ چیک پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044 Mohammed Zakariya July 8, 2024 Mohammed Zakariya February 9, 2024 Mohammed Zakariya August 3, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software