About: http://data.cimple.eu/claim-review/86f210af79a926205ebca5cd7fad9f4591045213a18a45783d83a5e1     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن کی یہ ویڈیو انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے دفاتر کی ویڈیو بناتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد، ان پر ہوئے تشدد کی ہے۔ Fact ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے، جب پاکستانی آئی بی کے ایک اہلکار کے کرپشن کوبے نقاب کرنے کی وجہ سے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان دنوں پاکستان میں پیر حق خطیب کے کرامات اور ان کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی اے آر وائی نیوز اینکر اقرار الحسن موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں اقرار الحسن نے پیر حق خطیب کو چیلنج دیا تھا کہ وہ اپنے کرامات ان کے سامنے دکھائیں۔ جس کے بعد گزشتہ دنوں نیوز اینکر اقرار الحسن شُف شُف والی سرکار کے آستانے پر گئے تھے، اقرار الحسن کی ٹیم اور پیر حق خطیب کے لوگو کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر اے آر وائی نیوز اینکر اقرار الحسن کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ زخمی حالت میں نظر آرہے ہیں اور اپنا اور اپنے والد کا نام بتا رہے ہیں، ساتھ ہی وہ یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ یہ حادثہ آئی بی آفس میں پیش آیا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “ایک بار پھر اقرار الحسن پر تشدد، یہ حادثہ آئی بی آفس میں اس وقت ہوا جب وہ وہاں کی خفیہ ویڈیو بنا رہے تھے”۔ ہارون انجم نامی ایکس ہینڈل نے ویڈِیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سید اقرار الحسن ولد سید محمد اسماعیل، ایک مرتبہ پھر ٹھکائی، انٹیلیجنس بیورو کے دفاتر کی ویڈیو بناتے ہوے پکڑا گیا، یہ ملک دشمن عناصر ہیں جو بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں”۔ پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن کی زخمی حالت والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 فروری 2022 کو شیئر شدہ پاکستان ڈراما بیسٹ سین نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو ٹیم سر عام کے اینکر اقرار الحسن پر ہوئے تشدد کے بعد انہیں کراچی کے عباسی اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈان نیوز پر 15 فروری 2022 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو انٹیلیجنس بیورو کے ایک اہلکار کی کرپشن بے نقاب کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں شائع کی گئی دیگر ویڈیوز میں اقرار الحسن کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا اس رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ واقعے کے حوالے سے نیوز اینکر سید اقرار الحسن نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر 16 فروری 2022 کو وضاحتی ویڈیو بھی جاری کیا تھا۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن کی زخمی حالت والی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں ہے بلکہ تقریباً 2 برس پرانی ہے۔ لیکن ان پر یہ تشدد آئی بی کے ایک کرپٹ اہلکار کے اسٹنگ آپریشن کے دوران پکڑے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔ Sources Facebook post by saqib.103 on 15 Feb 2022 Report published by Dawn News on 15 Feb 2022 Facebook post by Iqrar Ul Hassan on 16 Feb 2022 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software