About: http://data.cimple.eu/claim-review/89fa3824bbbde997738b2f561780ed705addfde0b5c0ff5edf4b8f34     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime Claim جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ Fact یہ ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے، اس کا پاکستان میں چل رہی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مئی ماہ کی شروعات میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں مظاہرہ کیا تھا۔ کئی مقامات پر پولس اور مظاہرین میں ہوئے جھڑپ کی وجہ سے اموات بھی ہوئیں۔ جس کے بعد فوج نے مبینہ طور پر عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایگ گروپ الگ الگ فرد کو باندھ کر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فیس بک پر وائرل ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 دسمبر 2017 کو شیئر شدہ عدنان خان یوسف زائی نام کے فیس بک پیج پر طویل ورژن کی وہی ویڈیو ملی, جسے سوشل میڈیا پر ان دنوں جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہو رہے تشدد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو پاکستانی فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے ٹریننگ کے دوران کی ہے۔ اس ویڈیو کو دیگر فیس بک اور یوٹیوب چینلوں پر پاک ایس ایس جی ٹریننگ کا بتایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کا ہم نے جب باریکی سے جائزہ لیا تو ایک شخص کی ٹی شرٹ پر “اسپیشل سروس گروپ” لکھا ہوا نظر آیا۔ ایک دوسرے شخص کی ٹی شرٹ پر پاکستان کے “اسپیشل سروسز ونگ” کا لوگو بھی نظر آیا۔ تیسرے شخص کے بازو پر “ایئر بورن” لکھا ہوا نظر آیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ اسپیشل سروس گروپ پاکستان آرمی کا ایک یونٹ ہے اور اسپیشل سروسز ونگ پاکستان ایئر فورس کی اسپیشل آپریشنز فورس ہے۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں ہوئے داخل؟ اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ جیل میں ہو رہے تشدد کی نہیں ہے۔ اس کا پاکستان میں چل رہی حالیہ سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Our Sources Facebook post by Adnan Khan Yousuf Zai and Pak SSG Manjanbazam on 18,26 Dec 2017 Video uploaded by YouTube Pakistan history Series and Gazi tera banda. Pakistan on 19 Feb 2020, 5 Feb 2023 Self analysis by Newschecker نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ Mohammed Zakariya December 2, 2024 Mohammed Zakariya November 12, 2024 Mohammed Zakariya November 8, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software