About: http://data.cimple.eu/claim-review/8a84b0e9029807001b1c119666840a4502b1f9599f8f78be9561181b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Thu Jul 18 2024 21:04:35 GMT+0000 (Coordinated Universal Time) Fact Check: امیتابھ بچن کی خرابی صحت کے دعوے کے ساتھ کی جارہی ہیں گمراہ کن خبریں وائرل بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی طبی صحت تشویش ناک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک خبر بڑے پیمانے پر پھیلائی جا رہی ہے اور اس مضمون میں شامل تصاویر ہر کسی کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں Claim :امیتابھ بچن کی ایک ظاہری طور پر بیمار نظرآنے والی تصویر کے ساتھ ان کے فکرمند بیٹے ابھیشیک بچن کی تصویر جوڑ کر پیش کی گئی ایک نیوز رپورٹ سب کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے Fact :وائرل خبر درحقیقت گمراہ کن خبرہے، اور اس میں دی گئی معلومات میں کوئی سچائی نہیں ہے. اس کے علاوہ اس میں استعمال کی گئی تصاویر بھی پرانی ہیں 'بگ 24' ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک مضمون وائرل ہو رہا ہے۔ اس مضمون کو دی گئی سرخی اس طرح ہے 'امیتابھ بچن کی صحت تشویش ناک ہونے پر بچن فیملی غمذدہ'۔ اس خبر میں بیمار دکھائی دینے والے امیتابھ بچن کی تصویر سمیت ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی ایک غمگین تصویر بھی شامل کی گئی ہے اور اس رپورٹ نے سب کو فکر مند کر دیا ہے۔ اس مضمون کے مطالعہ کے دوران ہماری توجہ اسکے دوسرے پیراگراف پر پڑی جس میں ایک قابل ذکر بیان شامل کیا گیا ہے: " تازہ خبر یہ ہیکہ ایسا لگتا ہے کہ ابھیشیک بچن کے روبہ صحت ہونے سے متعلق امید کھو دی ہے، کیونکہ انکے والد کا علاج کرنے والے ڈاکٹر خود اب پراعتماد یا پرامید نظر نہیں آرہے ہیں۔" چوتھے پیراگراف میں کہا گیا ہے کہ "یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب امیتابھ بچن پر فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھاا۔ حتی کہ ڈاکٹروں نے بھی ان کی صحت یابی کی امید چھوڑ دی تھی۔" اس رپورٹ کو ملاحظہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ فیکٹ چیک: یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق کے دوران پایا کہ امیتابھ بچن کی بیماری یا اسپتال میں داخلے کے بارے میں کسی بھی معتبر نیوز پورٹل پر کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔ امیتابھ بچن کے چار دن پہلے بیمار پڑنے کی جانکاری درست ہوتی تو بلاشبہ ملک بھر کے نیوز چینلز، اخبارات اور ویب سائٹس پر اس کی بڑے پیمانے پر کوریج ہوتی۔ تاہم ہمیں کہیں بھی ایسی خبروں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پھر ہم نے تحقیق کی کہ خبر میں شامل دونوں تصاویر سب سے پہلے کہاں اور کس سیاق وسباق میں استعمال کی گئی تھی۔ گوگل لینس ٹول کا استعمال کرتے ہوئے نیوز آرٹیکل کے تھمب نیل امیج پر ریورس سرچ کیا تو ہمیں ابھیشیک بچن کی فلم 'دسوی' کے ٹریلر کا ایک یوٹیوب ویڈیو ملا۔ قابل ذکر ہے کہ اس ٹریلر کے تھمب نیل میں وائرل نیوز آرٹیکل تھمب نیل میں شامل ایک ہی تصویر ملی۔ گوگل پر امیتابھ بچن کی تصویر کا ریورس سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ تصویر ٹائمز آف انڈیا کے 29 نومبر 2005 کے اخبار سے لی گئی ہے۔ اس مضمون کی سرخی تھی - بگ بی کو پیٹ میں درد کی شکایت۔ اس رپورٹ میں شامل تصاویر وائرل خبروں میں گردش کرنے والی تصاویر سے مماثلت رکھتی ہیں۔ نتیجتا یہ ثابت ہوا کہ امیتابھ بچن کی وائرل خبروں میں شیئر کی گئی تصویر 2005 کی ہے، جو بالی ووڈ کے سینئر اداکار کے پیٹ درد کی رپورٹ میں شامل کی گئی تھی۔ لہٰذا وائرل خبر پوری طرح گمراہ کن پائی گئی اور اس میں دی گئی جانکاری میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس میں استعمال ہونے والی تصاویر بھی پرانی ہیں۔ Claim : The news includes a photograph of a visibly unwell Amitabh Bachchan, accompanied by a somber image of his son Abhishek Bachchan, causing distress to everyone. Claimed By : Online news report Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check Claim Source : Social Media Users Fact Check : Misleading News Summary - A news article is being circulated widely falsely claiming the health condition of a veteran Bollywood actor Amitabh Bachchan is critical and the photos accompanied with it are causing a distress to everyone Next Story
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software