About: http://data.cimple.eu/claim-review/8b11b0995e6945ded2dc40319a195c493784de801b426c5d6da1dde4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اسامہ بن لادن کے ساتھ تصویر ایڈیٹڈ ہے وشواس نیوز کو اپنی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ دعوی اور تصویر دونوں غلط ہیں۔ اس تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔ اصل تصویر دسمبر 1987 کی ہے ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سیموئل ارونگ نیو ہاؤس سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کبھی بھی اسامہ کی تعریف کرتے ہوئے ایسا بیان نہیں دیا۔ - By: Pallavi Mishra - Published: May 20, 2020 at 06:45 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آج کل ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک دہشت گرد اسامہ بن لادن سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ، “میں اسامہ بن لادن کو جانتا تھا۔” وہ ایک عظیم آدمی تھا جو کسی قابل مقصد کے لئے فوت ہوا۔ ” وشواس نیوز کو اپنی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ دعوی اور تصویر دونوں غلط ہیں۔ اس تصویر میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔ اصل تصویر دسمبر 1987 کی ہے ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سیموئل ارونگ نیو ہاؤس سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کبھی بھی اسامہ کی تعریف کرتے ہوئے ایسا بیان نہیں دیا۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گرد اسامہ بن لادن سے مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے ، “I knew Osama Bin Laden. People loved him. He was a great man that died for a worthy cause.” اردو ترجمہ”میں اسامہ بن لادن کو جانتا تھا۔ لوگ اس سے محبت کرتے تھے۔ وہ ایک عظیم انسان تھا جو کسی قابل مقصد کے لئے مر گیا۔ پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔ پڑتال پوسٹ کی چھان بین کے لئے ، ہم نے اس تصویر کو گوگل ریورس امیج پر تلاش کیا۔ ہمیں گیٹی امیجز پر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ تصویر ملی ، لیکن اس میں کافی فرق تھا۔ وائرل تصویر میں ، جہاں اسامہ کا سر ہے ، وہاں اصل تصویر میں ٹرمپ کا سر تھا ، اور وائرل تصویر میں جہاں ٹرمپ کا سر تھا ، امریکی تاجر سیمیئل ارونگ نیو ہاؤس کا سر تھا۔ گیٹی امیجز پر تصویر کے ساتھ لکھا تھا، “(ترجمہ) ڈونلڈ ٹرمپ ایٹ ٹرمپ بک پارٹی 1987۔ نیو یارک۔ دسمبر 1987 ء: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایس آئی نیو ہاؤس نے دسمبر 1987 میں نیو یارک سٹی کے ٹرمپ ٹاور میں ٹرمپ پارٹی میں شرکت کی۔ (تصویر برائے سونیا ماسکوزٹ / گیٹی امیج) “تفصیل کے مطابق یہ تصویر سونیا موسکووزٹ نامی ایک فوٹو گرافر نے لی ہے۔ گیٹی امیج کی یہ تصویر بلومبرگ نے بھی استعمال کی تھی۔ ہم نے اس موضوع پر فوٹو گرافر سونیا ماسکووزٹ کے فوٹوگرافر جمی اسکیئرا سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں اس بات کی تصدیق کی ، ‘یہ تصویر 1987 کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایس آئی نیو ہاؤس کو بوک پارٹی میں دیکھا جاسکتا ہے‘‘۔ اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ کے بارے میں کبھی ایسا کچھ کہا ہے۔ گوگل سرچ پر ، ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کا ایسا کوئی بیان نہیں مل سکا جہاں انہوں نے اسامہ کی تعریف کی ہو یا وائرل پیغام جیسے کچھ کہا ہو۔ نتیجہ: وشواس نیوز کو اپنی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ دعوی اور تصویر دونوں غلط ہیں۔ اس تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔ اصل تصویر دسمبر 1987 کی ہے ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سیموئل ارونگ نیو ہاؤس سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کبھی بھی اسامہ کی تعریف کرتے ہوئے ایسا بیان نہیں دیا۔ - Claim Review : “I knew Osama Bin Laden. People loved him. He was a great man that died for a worthy cause.” - Claimed By : FB User- Jake Pena - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software