About: http://data.cimple.eu/claim-review/8b9d727391f891f459b252e8af0ee2519794f384fd1dff7daa270b6d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim غزہ میں تازہ اسرئیلی حملے میں مارے جانے کے بعد بہن کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے بچے کی تصویر۔ Fact تصویر پرانی اور یمن کی ہے، تازہ اسرائیل-غزہ حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فیس بک، ایکس اور واٹس ایپ پر بہن کی لاش کو گھسیٹ رہے بچے کی ایک تصویر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں ماری گئی بہن کی لاش کو بھائی گھسیٹ کر گھر لے جا رہا ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے مابین چل رہی لڑائی کو ایک ماہ سے زاِئد گذر چکا ہے۔ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو شائع ہونے والی ایسوسی ایٹ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں مہلوکین کی تعداد 11000 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 2700 لوگ لاپتہ ہیں۔ وہیں اسرائیل کی جانب سے الشفا اسپتال پر حملے کے بعد سیکڑوں مریضوں کی بھی اموات ہو چکی ہے، بتادوں کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک بچہ سڑک پر پڑی بچی کو گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ یہ تصویر غزہ میں اسرائیلی حملے میں ماری گئی بہن کی لاش کو بھائی گھسیٹ کر گھر لے جا رہا ہے۔ بہن کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے بچے والی وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 20 اگست 2020 کو شیئر شدہ اے جے+ عربی نامی فیس بک پیج پر ہوبہو تصویر کے ساتھ شائع ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل تصویر میں نظر آنے والے بچے کا تعلق تعز سے بتایا گیا ہے۔ اس بچے کو ‘طفل الما’ کا لقب دیا گیا تھا۔ پھ ہم نے “تعز، طفل الما” عربی کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 اور 19 اگست 2020 کو ہوبہو تصویر کے ساتھ شائع مڈل ایسٹ مونیٹر، العربیہ، انڈیپنڈنٹ عربی اور عدن الغد نامی ویب سائٹس پر خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی تصویر کا تعلق یمن کے شہر تعز سے ہے۔ جہاں پانی لینے نکلی بچی کو حوثی اسنائپر نے سر میں گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ جس کے بعد اس کا بھائی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بچی کا نام رویدہ صالح بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ رویدہ صالح کو سرجری کے بعد اسپتال میں نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا وائرل تصویر میں نظر آ رہے سبھی افراد اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں؟ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بہن کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے بچے کی یہ تصویر تقریباً 3 سال پرانی اور یمن کے تعز شہر میں پانی لینے گئی رویدہ صالح نامی بچی کو حوثی اسنائپر کی جانب سے گولی مارکر زخمی کئے جانے کی ہے۔ Sources Facebook post by AJ العربی on 20 Aug 2020 Reports published by Al Arabiya, Independent Arabic, Aden gad and Middle east monitor on 18, 19 Aug 2020 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Mohammed Zakariya January 6, 2025 Mohammed Zakariya October 28, 2024 Mohammed Zakariya October 7, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software