About: http://data.cimple.eu/claim-review/8c383141d17631883201b789479b14ad934cc61bbc76c9d5fbfde572     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim ریاض سیزن فیشن شو کے اسٹیج کو خانہ کعبہ سے مشابہت رکھنے والے اسکرین اور بتوں سے سجایا گیا اور خواتین اس کا طواف کر رہی ہیں۔ Fact نہیں، یہ تصویر ریاض فیشن ویک 2024 کی ہے، جسے ترمیم کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریاض سیزن فیشن شو سے منسوب کرکے ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کیوب ایل ای ڈی اسکرین (جسے خانہ کعبہ سے مشابہت دی جا رہی ہے) کے گرد خواتین ریمپ واک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اس کیوب پر 5 بتوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ریاض سیزن فیشن شو کے دوران خانہ کعبہ سے مشابہت والے کیوب ایل ای ڈی اسکرین کا استعمال کیا گیا اور اسٹیج پر بتوں کو بھی نصب کردیا گیا۔ صارفین اسے مذہبی رنگ دے کر بھی خوب شیئر کر رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “جن بتوں کو کبھی اللہ کے رسول حضرت ابراہیم علیہ السلام نے توڑا تھا آج سعودیہ میں دوبارہ سجا دیے گئے۔سعودی کنسرٹ ذلالت کے عروج پر، لات منات کے بت رکھ دئیے گئے”۔ Fact Check/Verification سب سے پہلے ہم نے مذکورہ وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 24 اکتوبر 2024 کو شیئر شدہ أشواق المرشد نامی انسٹاگرام پیج پر وائرل تصویر ملی۔ اس تصویر میں اسٹیج پپر موجود کیوب کے گرد ریمپ کر رہی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس میں وائرل تصویر جیسے بت موجود نہیں ہیں۔ بتوں کے علاوہ باقی سبھی چیزیں وائرل تصویر سے یکساں مماثلت رکھتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ انگریزی و عربی زبان میں کیپشن موجود تھا۔ ترجمہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ یہ فال ونٹر 2024/25 کلیکشن “فہدہ” کی تصویر ہے۔ مزید تصویر کے ساتھ ہیش ٹیگ ریاض فیشن ویک بھی لکھا ہوا تھا۔ ‘أشواق المرشد’ سعودی عرب کے ایک کپڑے کے برانڈ کا نام ہے۔ ریاض فیشن ویک میں أشواق المرشد برانڈ کے کپڑے پہن کر ماڈلز ایل ای ڈی کیوب اسکرین کے گرد ریمپ واک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایل ای ڈی کیوب اور اس کے گرد نظر آرہے بتوں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاشا تو معلوم ہوا ان بتوں کی تصویر الگ الگ ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کسی صارف نے ان تصاویر کو أشواق المرشد کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ نصب کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے، تاکہ عام صارفین خاص کر مسلمان صارفین اس تصویر کو دیکھ کر گمراہ ہوسکے۔ بتوں کی تصاویر یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ ایل ای ڈی کیوب اسکرین سے متعلق سعودی میڈیا و سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز کی چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی تفصیلی ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ریاض فیشن ویک سے متعلق سعودی عرب کے میڈیا اینڈ نیوز کمپنی کی ویب سائٹ ‘لسٹ‘ پر ملی معلومات کے مطابق 17 اکتوبر 2024 کو ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوا تھا، جس میں بین الاقوامی اور مقامی فیشن ٹیلنٹ کی نمائش کی گئی تھی۔ مزید تلاش کرنے پر ہمیں ریاض فیشن ویک و دیگر انسٹاگرام ہینڈلز پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی کئی تصاویر اور ویڈیوز موصل ہوئی۔ جسے دیکھنے سے صاف واضح ہوگیا کہ مذکورہ تصویر کو ترمیم کرکے مذہبی رنگ دےکر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شیئر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض فیشن شو کی مخالفت کرنے پر امام کعبہ صالح آل طالب کی ہوئی گرفتاری؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت Conclusion اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ریاض فیشن ویک میں اسٹیج پر بنے ایل ای ڈی کیوب اسکرین پر بتوں کی تصاویر کو ترمیم کرکے لگایا گیا ہے، حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایل ای ڈی کیوب اسکرین کو بھی خانہ کعبہ کے خاکے سے مشابہت دینا نامناسب ہے۔ Result: Altered Image Sources Instagram post by @ashwaq_almarshad on 24 Oct 2024 Report published by List on 18 Oct 2024 Instagram post by @riyadhfashionweek 18 Oct 2024 Similar statues images found on shutterstock, Menil and Quizlet نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software