About: http://data.cimple.eu/claim-review/90da3f1bcf6e20cc7a51c11e783dbaf9ebf9834d4cb119ec43d4daf5     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: عمران خان کی اہلیہ کے سابقہ شوہر کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا گمراہ کن حوالے سے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jul 8, 2024 at 04:58 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اسے ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ شخص عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر ہیں جو خان اور ان کی اہلیہ کی ضمانت خارج ہونے کی خوشی میں جشن منا رہےہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان اور پنکی پیرنی زانی قرار دیئے جانے کے بعد خاور مانیکا فتح کا جشن مناتے ہوئے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سپ سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 14 مارچ 2021 کو ڈیلی موشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنے آبائی علاقے پاکپتن میں ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی خلاف ورزی کی’۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ’سوشل ٹی وی پاکستان‘ نام کے فیس بک پیج پر 13 مارچ 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’خاتون اول کے سابقہ شوہر خاور مانیکا سر عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے‘۔ وائرل ویڈیو سے متعلق خبر ہمیں پاکستان کی نیوز ویب سائٹ جنگ ڈاٹ کام پر بھی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’پاکپتن میں خاورفرید مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام میں آئی ہے۔ پاکپتن میں خاور فرید مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی‘۔ الجزیرہ کی 27 جون 2024 کی خبر کے مطابق، ’پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے فروری کے اس فیصلے کو معطل کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے کہ ان کی 2018 کی شادی اسلامی قوانین کی خلاف ورزی تھی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ قابل غور ہے کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا ہے اور اس وقت عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے، یعنی عمران حان اور ان کی اہلیہ کی ضمانت خارج ہونے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بھی ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ہوئی سزا سے پہلے کا ہے۔ اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہیں صارف کو تین ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کا وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2021 کا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوئی سزا سے پہلے کا اور اس وقت کا ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ وہیں فائرنگ کا یہ معاملہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ - Claim Review : یہ شخص عمران خان کی بیوی بشری بی بی کے سابق شوہر ہیں جو خان اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی عرضی خارج ہونے کی خوشی میں جشن منا رہےہیں۔ - Claimed By : FB User- Mohamad Tariq Khan Sakhani - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software