About: http://data.cimple.eu/claim-review/90e46fee011bddc01c2da957b90fdee2698ba1c69d7169f3828b08f6     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پورے بھارت میں فی لیٹر 25 روپے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیس بک پر صارفین نے لکھا ہے کہ”بھارت میں پیٹرول 25 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان”۔ سال 2021 میں بھارتی شہریوں پر پیٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمت نے بڑا اثر ڈالا تھا۔ نیوز18 اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں پیٹرول کی قیمت نے 115 روپے فی لیٹر کی سطح کو بھی پار کر لیا تھا۔ 2021 میں خام تیل نے 86 ڈالر کے قریب کا ہائی لیول درج کیا تھا۔ اسی کے پیش نظر ان دنوں ایک پوسٹ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 25 روپے سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذکورہ دعوے والا پوسٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ کیا بھارت میں فی لیٹر 25 روپے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے؟ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر اس حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آج تک نیوز ویب سائٹ پر ایک جنوری 2022 کی ایک خبر ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق نئے سال کے پہلے دن بھارتی تیل کمپنیوں نے اپنا اپڈیٹ جاری کیا تھا۔ جس میں یہ جانکاری دی گئی تھی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پھر ہم نے ہندی میں “فی لیٹر 25 روپے پیٹرول ہوا سستا” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں متعد خبریں ملیں۔ جن کی ہیڈ لائنس کے مطابق جھارکھنڈ میں 26 جنوری سے پیٹرول 25 روپے فی لیٹر سستا کیا جائے گا۔ سرچ کے دوران ہمیں نیوز ایجنسی اے این آئی پر شیئر شدہ 29 دسمبر 2021 کے ٹویٹس ملے۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کی ہیمنت سرکار نے اعلان کیا ہے کہ 26 جنوری 2022 سے اسکول، کالج جانے والے طلباء، غریب، مزدور اور مڈل کلاس لوگوں کو فی لیٹر 25 روپے پیٹرول سستا دیا جائے گا۔ غریب، مزدور و طلباء کو راحت دینے کے لئے ہیمنت سرکار نے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ مذکورہ تحقیقات سے پتا چلا کہ جھارکھنڈ میں صرف فی لیٹر 25 روپے پیٹرول سستا کیا گیا ہے، نا کہ پورے بھارت میں۔ سرچ کے دوران ہمیں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ ملا۔ ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جانکاری دی ہے کہ ریاستی سرکار موٹر سائیکل اور اسکوٹر میں پیٹرول بھروانے پر فی لیٹر 25 روپے راحت دے گی۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ ایسے لوگ جن کے پاس موٹرسائیکل اور اسکوٹر ہے اور پھر بھی وہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے اپنی فصل بیچنے بازار نہیں جا پاتے تو ایسے لوگوں کو سرکار 25 روپے فی لیٹر کی در سے ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے گی۔ یہ اسکیم 26 جنوری سے نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سرکارنے اڈانی گیس کے ہاتھو بیچ دیا انڈین آئل کارپوریشن؟ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پورے بھارت میں فی لیٹر 25 روپے پیٹرول کے سستا ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ دراصل جھارکھنڈ سرکار نے طلباء، غریب طبقہ اور وسطی درجہ کے لوگوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ہر مہینے 25 روپے فی لیٹر کی در سے 10 لیٹر تک کا پیسہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ AajTak:https://www.aajtak.in/business/news/story/petrol-diesel-price-today-01-january-2022-fuel-price-stable-in-india-new-year-first-day-iocl-all-cities-petrol-diesel-rate-lbsb-1384476-2022-01-01 ANI Tweet:https://twitter.com/ANI/status/1476150549506527232 CM jharkhand Tweet:https://twitter.com/JharkhandCMO/status/1476124702196178946 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 14, 2024 Mohammed Zakariya July 11, 2023 Mohammed Zakariya July 7, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software