فیکٹ چیک: ڈرائیور کے ساتھ پولیس کی بربریت کا دعوی گمراہ کن، بینک کے باہر ہنگامہ کرنے والے شخص کا ہے ویڈیو
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مدھیہ پریش میں ایک بینک کے باہر مذکورہ شخص ہنگامہ کر رہا تھا اور پولیس اس پر کاروائی کی تھی۔ حالاںکہ اس ویڈیو کے وائرل ہو جانے کے بعد دو پولیس اہلاکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
By: Umam Noor
-
Published: Feb 4, 2025 at 01:11 PM
-
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل مڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کو پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو پولیس کی بربریت بتاتے شیئر کر صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ لوکل ڈرائیور نہیں تھا اور گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے اس کے ساتھ تشدد کیا۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مدھیہ پریش میں ایک بینک کے باہر مذکورہ شخص ہنگامہ کر رہا تھا اور پولیس اس پر کاروائی کی تھی۔ حالاںکہ اس ویڈیو کے وائرل ہو جانے کے بعد دو پولیس اہلاکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک نان لوکل ڈرائیور بھائی کے ساتھ کس طرح سے ناانصافی کی جاتی ہے پولیس کے دوران‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو متعدد سوشل میڈیا ہینڈلز اور نیوز ویب سائٹ پر مئی 2020 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ وہیں اس معاملہ پر دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق، یہ مدھیہ پردیش کا ویڈیو ہے جہاس پویس نے بےرحمی سے ایک بینک کے باہر ہنگامہ کر رہے شخص کو پیٹا ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں بزنیس اسٹینڈرڈ کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق خبر 23 مئی 2020 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطاق، یہ معاملہ مدھیہ پریش کے چھندواڑہ سے تقریبا 70 کلومیٹر دور ایک قصبہ کا ہے، جہاں بینک کے باہر ایک 35 سالہ شخص کو پولیس نے ہنگامہ کرنے کی وجہ سے پٹائی کی۔
اس معاملہ پر انڈئن ایکریس کی خبر کے مطابق، مار پیٹ کے تقریبا آٹھ روز بعد یہ ویڈیو وائرل ہوا تھا اور دو پولیس اہلکاروں کو معتل بھی کر دیا گیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
یہ ویڈیو اس سے قبل بھی گمراہ کن حوالے سے وائرل ہو چکا ہے اور اس وقت ہم نے اس پوسٹ کی تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی نئی دنیا کے چھندواڑہ بیورو چیف آشیش مشرا سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق کی تھا کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کا پرانا معاملہ ہے۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’کشمیر نیوز ایلٹر 22‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا اس پیج کو دس ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2020 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مدھیہ پریش میں ایک بینک کے باہر مذکورہ شخص ہنگامہ کر رہا تھا اور پولیس اس پر کاروائی کی تھی۔ حالاںکہ اس ویڈیو کے وائرل ہو جانے کے بعد دو پولیس اہلاکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Claim Review : یہ لوکل ڈرائیور نہیں تھا اور گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے اس کے ساتھ تشدد کیا۔
-
Claimed By : FB User- Kashmir news alert22
-
Fact Check : گمراہ کن
-
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔