About: http://data.cimple.eu/claim-review/984ad88d97252d0952db405cd9a092c8c88bc3a4c6ca2508453fbb8f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ناتھورام گوڈسے کو لے کر اکشے کمار کا فرضی بیان ہو رہا وائرل - By: Umam Noor - Published: Dec 7, 2019 at 05:48 PM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ناتھورام گوڈسے کے بارے میں فلم اداکار اکشے کمار کے نام سے ایک بیان وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل بیان میں اکشے کمار گوڈسے کے آخری بیان کو تاریخی کتابوں میں جوڑے جانے کی وکلات کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ بیان فرضی نکلا۔ اکشے کمار نے ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں فیس بک صارف ٹنکو ایس بگھیل نے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر اداکار اکشے کمارے کی تصیر کے ساتھ لکھا ہے، ’’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ گوڈسے کے ذریعہ کیا گیا گاندھی کا قتل کرنا صحیح ہے یا غلط لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ تاریخ کی کتابوں میں گوڈسے کو گاندھی کا قاتل پڑھانے کے ساتھ ساتھ گوڈسے کا آخری بیان بھی پڑھاؤ کہ اس نے آخر گاندھی کا قتل کیوں کیا تھا؟ باقی صحیح غلط کا فیصلہ یہ نوجوان خود کر لیں گے‘‘۔ پڑتال اکشے کمارے کے نام سے وائرل ہو رہا یہ بیان فرضی ہے۔ پوسٹ میں اکشے کمار کی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹر ہینڈل کا ذکر ہے۔ ایٹ اکشے کمار_1 کے نام سے کئے گئے ٹویٹ میں گوڈسے کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے اس ہینڈل کو سسپینڈ کیا جا چکا ہے۔ اکشے کمار کا آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل ’ایٹ اکشے کمار‘ کے نام سے ہے اور انہوں نے گوڈسے کے نام سے کوئی بھی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔ دینک جاگرن کے ایڈیٹر (انٹرٹینمینٹ) پراگ چھاپیکر نے بتایا کہ عام طو رپر صارف ویری فائڈ اور ان ویری فائڈ ہینڈل کے بیچ کا فرق نہیں سمجھ پاتے ہیں اور اکثر فرضی خبروں کو پھیلانے والے اداکاروں کے نام سے تھوڑی تبدیلی کر فرضی پروفائل بناتے ہیں اور فرضی خبر پھیلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔ نتیجہ: اکشے کمار کے نام سے ناتھورام گوڈسے کو لے کر وائرل ہو رہا بیان فرضی ہے۔ وائرل بیان اکشے کمار کے نام سے بنے فرضی ٹویٹر ہینڈل سے کیا گیا تھا، جسے اب سسپینڈ کیا جا چکا ہے۔ - Claim Review : میں یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ گوڈسے کے ذریعہ کیا گیا گاندھی کا قتل کرنا صحیح ہے یا غلط لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ تاریخ کی کتابوں میں گوڈسے کو گاندھی کا قاتل پڑھانے کے ساتھ ساتھ گوڈسے کا آخری بیان بھی پڑھاؤ کہ اس نے آخر گاندھی کا قتل کیوں کیا تھا؟ باقی صحیح غلط کا فیصلہ یہ نوجوان خود کر لیں گے‘‘۔ - Claimed By : FB Page- Tinku S Baghel - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software