About: http://data.cimple.eu/claim-review/9bda9644f0c516f3ec54e9262311017e3dceba3d825813260acba248     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ریتک روشن کی پرانی تصویر کسان آندولن کے نام پر وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایاکہ یہ دعوی غلط ہے۔ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351ویں یوم پیدائش کے تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ - By: Pallavi Mishra - Published: Dec 13, 2020 at 01:46 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کسان آندولن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار ریتک روشن کو ایک منچ پر سکھ مذہبب کے جتھےداروں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں ریتک روشن ہاتھ میں تلوار لئے ہوئے ہیں اور سر پر سکھوں کا مذہبی زاعفرانی کپڑا باندھے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ریتک روشن ابھی چل رہے کسان آندولن میں حصہ لینے کے لئے پہنچے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351 یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ انجلی سنگھ نام کی فیس بک صارف نے اس پوسٹ کو شیئر کیا تھا۔ تصویر میں اداکار ریتک روشن کو ایک منچ میں سکھ منذہب کے جتھےداروں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کےساتھ لکھا ہے، ’کنگنا رناوت کے سابق عاشق ریتک روشن پہنچے کسان آندولن حمایت میں‘‘۔ پوسٹ کے ٓآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اس تصویر کی پڑتال کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 6 جنوری 2018 کو بالی ووڈ اسپائے نام کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہوا ایک ویڈیو ملا، جس کا تھمب نیل یہی امیج تھی۔ ویڈیو کی تفصیل میں لکھا تھا، ’’ریتک روشن نے گرو گوبند سنگھ کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی‘‘۔ ہمیں اس تقریب کا ایک ویڈیو بالی وو اسکینرنام کے یوٹیوب پیج پر بھی ملی۔ 7 جنوری 2018 کو اپ لوڈ کئے ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا تھا “Hrithik Roshan, Ayushman Khurana And Urvashi Rautela Visit Gurudwara In Mumbai.” ہمیں ریتک روشن کے 2018 میں گرو گوبند جی کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کرنے کو لے ایک خبر ڈیلی سکھ اپڈیٹس ڈاٹ کام پر بھی ملی۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے ’شرو منی گرودوارہ پربندھک کمیٹی‘ (ایس جی پی سی) امرتسر کے انفورمیشن افسر جسوندر سنگھ جسی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب کو ایس جی پی سی ممبئی اور ایس جی پی سی امرتسر نے منعقد کیا تھا۔ تقریب میں کئی بالی ووڈ اسٹارس نے شرشکت کی تھی‘‘۔ اس کے بعد ہم نے انٹرنیٹ پر کی ورڈس کی مدد سے سرچ کیا، مگر ہمیں کہیں بھی ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایاکہ یہ دعوی غلط ہے۔ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351ویں یوم پیدائش کے تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ - Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ ریتک روشن ابھی چل رہے کسان آندولن میں حصہ لینے کے لئے پہنچے۔ - Claimed By : Noman Chaudhary - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software