About: http://data.cimple.eu/claim-review/9cb3e05dd2d5720c77cd8122d7826497a3c01e39e4f89d5b680c098d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • کویک فیکٹ چیک: بنگلہ دیش کے ویڈیو کو ہندوستان کا بتا کر دوبارہ کیا جا رہا ہے وائرل نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو اصل میں بنگلہ دیش کا اور 2013 کا ہے۔ ویڈیو کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Mar 24, 2020 at 06:13 PM - Updated: Mar 24, 2020 at 06:18 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ پولیس اہلکار ایک شخص کو مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ کہ یہ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ ہندوستانی مسلمان ہیں۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اصل میں بنگلہ دیش کا اور 2013 کا ہے۔ ویڈیو کا ہندوستان یا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں سکیورٹی فورسز کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے،’’ہندوستان میں مسلم کے ساتھ آج کل کے حالات کچھ اس طرح ہیں‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو صحیح سے دیکھا۔ ویڈیو 2 منٹ 27 سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو میں 1 منٹ 27 سیکنڈ پر سیکورٹی فورسز پر آر اے بی لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے انٹرنیٹ پر تلاش کیا تو پایا کہ آر اے بی کی فل فارم ہے ریپڈ ایکشن بٹالیئن اور یہ بنگلہ دیش پولیس کی ایک ملزم اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی یونٹ ہے۔ وائرل ویڈیو میں 2 منٹ 17 سیکنڈ پر ایک صحافی کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی جیکٹ پر بنگلہ اور انگریزی میں ای ٹی وی لکھا ہے۔ اس کے بعد ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈالا اور اس ویڈیو کے کی فریمس نکالے۔ پھر ہم نے ان کی فریمس کو گوگل رورس امیج پر ’بنگلہ دیش تشدد ای ٹی وی کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ 7 مئی 2013 کو یوٹیوب پر اپ لوڈیڈ ویڈیو لگا جس کی سرخی تھی “ETV On Joint Security Force’s Attack On Hefazat Rally – (06.05.13)” ویڈیو کے مطابق یہ معاملہ 2013 میں بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں پیش آیا ہے۔ ہم نے اس ویڈیو کو وائرل ویڈیو سے ملایا تو ہمیں ویڈیو کا ایک فریم متعلقہ ویڈیو جیسا نظر آیا۔ ہم نے اس موضوع میں ای ٹی وی بنگلہ دیش کے ایڈیٹر محمد اقبال خان سے بات کی جنہوں نے کہا، ’’یہ معاملہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کا ہی ہے۔ معاملہ 2013 کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے رپورٹر بھی ای ٹی وی کے ہی ہیں‘‘۔ تلاش کرنے پر ہمیں بنگلہ دیش کے اس معاملہ کا مزید ایک ویڈیو ملا۔ ہم نے اس ویڈیو کو بھی وائرل ویڈیو سے ملایا تو ہمیں ایک فریم وائرل ویڈیو جیسا نظر آیا۔ ہمیں یہ پورا ویڈیو ڈیلی موشن پر بھی ملا۔ اس کا کیپشن تھا Genocide in Dhaka Bangladesh on 6 May 2013.’ وشواس نیوز نے اس سے قبل بھی مذکورہ وائرل پوسٹ کی پڑتال کی ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے اسی ویڈیو کو آسام این آر سی سے جوڑ کر وائرل کیا جا تھا۔ فیکٹ چیک یہاں دیکھیں۔ص اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعویٰ کے ساتھ شیئر کرنےوالے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو1,388,694 صارفین فالوو کرتےہیں۔ نتیجہ: نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو اصل میں بنگلہ دیش کا اور 2013 کا ہے۔ ویڈیو کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - Claim Review : ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے،’’ہندوستان میں مسلم کے ساتھ آج کل کے حالات کچھ اس طرح ہیں - Claimed By : FB Page- Da pukhtano na zar - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software