About: http://data.cimple.eu/claim-review/9d6a1fd9ada519f1b8c99bdf7d8f7c65555e8df32843836b125a6615     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ٹویٹر اور فیس بک پر ایک برہنہ شخص کی تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “نیویارک ایئرپورٹ پر پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کو برہنہ کر کے تلاشی لی گئی”۔ بتادوں کہ کچھ صارفین اس واقعے کا ذمہ دار بھارت کو بھی ٹھہرا رہے ہیں۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ فیس بک پر وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہیں۔ اس تصویر کو ہندی کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی لیڈیر شہریار آفریدی کے نام پر برہنہ شخص کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 19 جولائی 2012 کو شائع شدہ غیر ملکی انگلش نیوز ویب سائٹ فوربیس ڈاٹ کام، این وائی ڈیلی نیوز، سی این این اور این بی سی نیوز پر وائرل تصویر کے ساتھ خبریں ملیں۔ جب ہم نے رپورٹس کو غور سے پڑھا تو پتا چلا کہ برہنہ شخص کی تصویر اوریگن کے رہنے والے جان ای برینن نامی شخص کی ہے۔ جسے پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 17 اپریل 2012 کو جان پورٹ لینڈ کے ایئرپورٹ پر حفاظتی جانچ کے خلاف برہنہ ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں پولس نے گرفتار کر لیا تھا۔ دونوں تصوروں کا فوٹو شاپ کی مدد سے موازنہ کیا گیا ہے۔ جس سے آپ با آسانی دونوں میں تفریق کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانی آرٹسٹ شمسیہ حسنی کا آرٹ بتاکر گمراہ کن دعوے کے ساتھ تصویر کی جارہی شیئر ہم نے جب پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کے ساتھ نیویارک ایئر پورٹ پر ہوئے واقعہ کے بارے میں سرچ کیا تو جنگ نیوز پر ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کو نیو یارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے لئے روکا گیا۔لیکن بعد میں شہریار کو امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اس بات کی وضاحت پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کر دی تھی۔ سرچ کے دوران ہمیں پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں شہریار نے لکھا ہے کہ “میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے ، غیر قانونی قابض بھارتی فوج کی کشمیر کی نسل کشی، جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے نیویارک پہنچا، مگر بھارت نواز لابی میرے خلاف فیک نیوز پھیلا نے میں مصروف ہیں”۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریار خان آفریدی پاکستان کے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ انہیں وفاقی وزیر کا بھی درجہ ملا ہے۔ شہریار آفریدی جموں وکشمیر کی حمایت میں وقتاً فوقتاً بھارت کے خلاف متنازع بیان دیکر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ حال کے دنوں میں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے امریکہ گئے تھے۔ جہاں نیویارک ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی۔ جس کے بعد ان کے نام سے دوسرے لوگوں کی تصاویر صارفین فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کرنے لگے۔ جن میں سے ایک مذکورہ تصویر بھی ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ برہنہ شخص کی وائرل تصویر پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کی نہیں ہے، بلکہ اوریگن کے رہنے والے جان ای برینن نامی شخص کی ہے۔ نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya July 23, 2021 Mohammed Zakariya September 29, 2021 Mohammed Zakariya February 2, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software