About: http://data.cimple.eu/claim-review/9e0a60833baecfe7ff182fb82a3489193767e705744c8b684b8ec2bd     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر نورہ نامی یوزر نے عربی کیپشن کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا لنک شیئر کیا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ ایڈی ڈاس نے خواتین کو مفت میں ایک جوڑی جوتے جیتنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ آفر یوم خواتین پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک درج ذیل میں موجود ہیں۔ نورہ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ وائرل ویب سائٹ کا آرکائیو لنک۔ مذکورہ دعوے کو جب ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر سرچ کیا تو پتاچلا کہ اس موضوع پر پچھلے سات دنوں میں 565 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ جبکہ 137 یوزرس نے اس سلسلے میں پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔ ایڈی ڈاس کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ایڈی ڈاس کے اصل ویب سائٹ کو سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتاچلا کہ ایڈی ڈاس کا اصل ویب سائٹ وائرل ویب سائٹ سے مختلف ہے۔ ویب سائٹ پر مختلف کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن وہاں خواتین کے حوالے سےاس طرح کا کوئی خاص آفر موجود نہیں ہے۔ مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ ایڈی ڈاس کے نام ہر فرضی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس ویب سائٹ کو کب تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ہم نے گوڈیڈی نام کے ویب سائٹ پر وائرل ویب سائٹ کا یو آر ایل سرچ کیا۔لیکن وہاں ہمیں اس سے متعلق کچھ اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ سرچ کے دوران ہمیں زی نیوز، بزنیس لائن اور اے بی پی نیوز پر وائرل دعوے سے متعلق جانکاری ملی۔ سبھی رپورٹ کے مطابق ایڈی ڈاس کا یوم خواتین کے موقع پر ایک جوڑی مفت جوتے دینے کا دعویٰ فرضی ہے۔ ایڈی داس خاتون کو مفت میں جوتے نہیں دے رہا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں سماء نیوز پر4 مارچ 2021 کو ایڈی ڈاس کے حوالے سے شائع ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ایڈی ڈاس نے دنیا کے سب سے لمبے جوتے متعارف کروا ئے ہیں۔ اس جوتے کی لمبائی ایک میٹر ہے۔ ایڈی ڈاس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ لمبے جوتے محض تشہیری مقاصد کیلئے ہیں، فروخت کے لئے ان کا عام سائزدستیاب کیاجائےگا۔ مذکورہ تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈین ٹیلی ویزن اور فائی نینشیل نیوز ویب سائٹ پر ایڈی ڈاس کے حوالے سے جانکاری ملی۔ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایڈی ڈاس کمپنی نے واچ اَس موو کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ جو خواتین اور ان کے آندولن کی آزادی کا جشن منانے کےلئے ایک مہم ہے۔ لیکن ہمیں اس رپورٹ میں کہیں بھی یہ لکھا ہوا نہیں ملا کہ ایڈی ڈاس نے مفت میں جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایڈی ڈاس کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر مفت میں ایک جوڑی جوتے دینے کا دعویٰ فرضی ہے۔ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ویب سائٹ بھی فرضی ہے۔ ایڈی ڈاس نے واچ اَس موو کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ ساتھ ہی ایک میٹر لمبا جوتا بھی لانچ کیا ہے۔ کہیں بھی مفت میں ایک جوڑی جوتے دینے کی خبر نہیں ملی۔ Adidas:https://shop.adidas.co.in/#c/women-running-shoes godaddy:https://in.godaddy.com/domainsearch/find?domainToCheck=adidas-tt.xyz%2Fadidass abp:https://www.abplive.com/technology/international-womens-day-claims-to-get-free-adidas-shoes-for-women-on-whatsapp-1806587 FExpress:https://www.financialexpress.com/brandwagon/international-womens-day-2021-how-brands-are-urging-women-to-challenge-the-norm/2208432/ نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software