Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
برفیلی چادر سے ڈھکی پہاڑی کی ایک تصویر کو سعودی عرب کے جبل اللوز علاقے میں موجود پہاڑ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “تبوک، سعودی عرب، جبل اللوز کے پہاڑی علاقوں ميں برفباری کے بعد موسم صاف”۔
برفیلی چادر سے ڈھکی پہاڑ کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے کےد وران ہمیں نیوزی لینڈ گائڈ نامی فیس بک پیج پر 21 اپریل 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو پہاڑ کی تصویر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ڈی زرٹ روڈ کی اس تصویر کو فوٹو گرافر ریچ اسٹیورٹ نے کلک کیا ہے۔
ہم نے گوگل پر “ریچ اسٹیورٹ فوٹوگرافی دی ڈیزرٹ روڈ ” انگلش کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ریچ اسٹیورٹ کی ویب سائٹ، انسٹاگرام اور فیس بک پیج پر وہی تصویر ملی، جسے ان دنوں سعودی عرب میں موجود جبل اللوز کے علاقے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ فوٹوگرافر ریچ اسٹیور کی ویب سائٹ پر اس تصویر کو 2021 میں شائع کیا گیا تھا اور اسے نیوزی لینڈ کے ڈیزرٹ روڈ، ماؤنٹ نگوروہو کا بتایا ہے۔
ریچ اسٹیورٹ نے پہاڑ کی تصویر کو جس لینس کی مدد سے کلک کیا تھا اس کا ذکر اپنے فیس بک پیج پر بھی کیا ہے۔ ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ریچ اسٹیورٹ نیوز لینڈ کی ایک خاتون فوٹوگرافر ہیں اور وہ ماؤنٹ مونگونی میں مقیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کوہ الشفا پر برف کی پُرانی تصویر کو شہرِ تبوک کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ برفیلی چادر سے ڈھکی پہاڑ کی تصویر جبل اللوز علاقے کی نہیں ہے، بلکہ نیوز لینڈ کے ڈیزرٹ روڈ، نگوروہو پہاڑ کی ہے۔
Our Sources
Facebook post by New Zeland guid on 21 April 2021
Image published by rachstewartprints.com on 2021
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
January 24, 2024
Mohammed Zakariya
January 9, 2023
Mohammed Zakariya
January 7, 2023