About: http://data.cimple.eu/claim-review/a2cdb53a44cbc0c7becf1414b336cc95633ff164d02d15593df761ae     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: لبنان کے بیروت ایئرپورٹ کے حملے کے حوالے سے وائرل ہو رہی تصویر اے آئی ہے وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ دھماکہ کی علامتی تصویر ہے جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Oct 23, 2024 at 03:41 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل فوٹو میں ایک ایئرپورٹ پر دھماکے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے وہیں اس تصویر میں آگ کے بیچ سے گزر رہا ایک ایئر پلین بھی نظر آرہا ہے۔ وائرل تصویر کو لبنان کے بیروت ایئرپورٹ کی بتا کر صارفین اسے اصل منظر سمجھ کر وائرل کر رہےہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ دھماکہ کی علامتی تصویر ہے جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔ وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف نے لکھا، “لبنان، بیروت آئر پورٹ کی اس وقت کی صورتحال‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو کو ورژن یہاں دیکھیں ۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے سے پہلے وائرل تصویر کو گول لینس کےذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو ’اوسنٹ ڈفینڈر‘ کے ایکس ہینڈل پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ وہیں اس تصویر کو ’آئی آف لبنان‘ نام کے انسٹاگرام ہینڈل نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فوٹو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ اے آئی ایکسپرٹ ’ہینک وین ایس‘ نے مذکورہ وائرل تصویر کے بارے میں ایکس پوسٹ کرتے ہوئے، اس کے اے آئی ہونے کی شناخت کچھ اس طرح کی ہے۔ ‘ایسا لگتا ہے کہ ’طیارہ ٹیک آف یا لینڈنگ کر رہا ہے، جس کا امکان نہیں لگتا ہے کہ کسی ایسے علاقے میں بمباری ہو رہی ہے۔ تنازعات والے علاقوں میں ہوائی اڈے عام طور پر اپنے آپریشنز بند کر دیتے ہیں، خاص طور پر فضائی حملوں کے دوران۔ اگر بیروت میں “اسرائیلی بمباری” ہوتی جیسا کہ ٹویٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے، تو ممکنہ طور پر حفاظت کے لیے پروازیں روک دی جاتیں۔ یہ ایک علامتی تصویر ہے، جس میں روشن دھماکوں اور ہوائی جہاز کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں سنیما والی خصوصیات ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر جذباتی ردعمل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے‘۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا وائرل تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو چیک کرنے والے ٹول سائٹ انجن پر اپ لوڈ کیا۔ اس میں اےآئی کے ذریعے تصویر بننے کا امکان 99 فیصد پایا گیا۔ تصویر کو ایک اور ٹول ہگنگ فیس ٹول پر بھی تلاش کیا ۔ یہاں اے آئی کے ذریعے وائرل تصویر بننے کا امکان 94 فیصد تھا۔ ہم نے تصویر کے حوالے سے اے آئی کے ماہر بھارگو والیرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔ اے این آئی کی 21 اکتوبر 2024 کی خبر کے مطابق، ’20 اکتوبر کو بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بڑے دھماکے اور آگ دیکھی گئی جس سے علاقے چاروں طرف دھواں ہو گیا۔ مکمل خبر بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں پڑھی جا سکتی ہے۔ اب باری تھی اے آئی تصویر کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کے تقریبا پانچ ہزار فیس بک فرینڈز ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ دھماکہ کی علامتی تصویر ہے جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔ - Claim Review : بیروت آئر پورٹ کی اس وقت کی صورتحال - Claimed By : FB User- Khyal Khan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software