About: http://data.cimple.eu/claim-review/a4d47364ff892f7b4f6828c0d88b4f522ba1d7b0dca1f3f783bcfa99     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پی ایم مودی نے پاکستان کو لے یہ بیان اپنے امریکی دورے میں نہیں دیا، 2019 کا ویڈیو گمراہ کن حوالے سے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2019 کا دہلی میں ہوئی ’میں بھی چوکیدار‘ تقریب کا ہے۔ اس وقت انہوں نے پاکستان کے حوالے یہ وائرل بیان دیا تھا۔ اس پرانے بیان کے ویڈیو کو گمراہ کن زاویہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jun 30, 2023 at 02:55 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ اب ہمیں دنیا کے ساتھ برابری کرنی ہے، ہم نے بہت سارہ وقت انڈیا پاکستان میں خراب کر دیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ مودی نے یہ بیان امریکی دورہ کے دوران دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2019 کا دہلی میں ہوئی ’میں بھی چوکیدار‘ تقریب کا ہے۔ اس وقت انہوں نے پاکستان کے حوالے یہ وائرل بیان دیا تھا۔ اس پرانے بیان کے ویڈیو کو گمراہ کن زاویہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مودی نے پچھلے دن امریکہ میں کہا ہے کہ ہمیں دنیا کی برابری کرنی ہے۔۔ انڈیا پاکستان ، انڈیا پاکستان بہت ہو گیا۔۔ ہم اسے دشمن ہی نہین سمجھتے۔۔ وہ اپنی موت خود مر جائے گا۔ کتنی بڑی چپیڑ ہے ہمارے منہ پر۔!!اور کوئی جواب دینے والا نہیں جو جواب دینے والے تھے انکو غدار بنا دیا گیا ‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے کی ورڈ کے ذریعہ نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں انڈین ایکسپریس کی 1 اپریل 2019 کی خبر ملیں، جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’بالاکوٹ، پاکستان میں فضائی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ “پاکستان اپنی موت خود مرے گا”۔ یہاں ایک ’میں بھی چوکیدار‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک بھر میں 500 مقامات پر جلوہ گر ہوئے، مودی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو اب یہ ماننا شروع کر دیا ہے کہ ’’مودی انتخابات میں مصروف ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ “میرے لیے ملک ترجیح ہے، انتخابات نہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے ایسے فیصلے نہیں کرتے۔ ہم نے ‘انڈیا-پاکستان’ کرنے میں کافی وقت صرف کیا ہے۔ پاکستان اپنی موت خود مرے گا، اسے چھوڑیں اور آگے بڑھیں،‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتا ہے۔ ٹائم آف انڈیا کی ویب سائٹ پر 1 اپریل 2019 کو دی گئی خبر کے مطابق، ’’وزیر اعظم مودی کی م’میں بھی چوکیداری‘ تقریب دہلی سے لائیو ہوا تھا، جس میں دیش بھر میں موجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارنان نے شرکت کی اور سوال جواب پوچھوے۔ یہی وڈیو ہمیں بی جے پی کے آفیشیئل فیس بک پیج پر 31 مارچ 2019 کو لائیو ہوا ملا۔ یہاں پی ایم مودی کے پاکستان کو دئے گئے مذکورہ بیان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق ہم نے عالمی خبروں کو کوور کرنے والےدینک جاگرن کے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ پی ایم مودی یہ بیان دہلی کا ہی ہے اور بہت برسوں پرانا ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2019 کا دہلی میں ہوئی ’میں بھی چوکیدار‘ تقریب کا ہے۔ اس وقت انہوں نے پاکستان کے حوالے یہ وائرل بیان دیا تھا۔ اس پرانے بیان کے ویڈیو کو گمراہ کن زاویہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : مودی نے یہ بیان امریکی دورہ کے دوران دیا ہے - Claimed By : Fahim Malik Awan - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software