About: http://data.cimple.eu/claim-review/a748814410b4a7e2c6ac468c78af4c29af3692d9557855c2d7701132     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پاکستانی خاتون اقلیم اختر کی نہیں ہے گانے کی یہ ویڈیو، ہندوستانی گلوکارہ کا ویڈیو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jan 20, 2023 at 04:57 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا بلیک اینڈ وہائٹ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں خاتون گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پاکستان کی مشہور خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’محترمہ اقلیم آختر عرف جنرل رانی صاحبہ کی یادگار ویڈیو پاکستان کی تاریخ کی طاقتور ترین خاتون جسکے اشارہ آبرو پہ کورکمانڈر کی سلیکشن ہوا کرتی تھی پاکستان کی تاریخ کی واحد سویلین خاتون جو کور میٹنگز میں بھی بیٹھا کرتی تھی نایاب ترین ویڈیو نوجوانوں کے لیے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو پرینکا باروے نام کے ایک ویری فائڈ فیس بک پیج پر 28 ستمبر 2018 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن میں لتا منگیشر کو ان کی یوم پیشدائش کی مبارکباد دی گئی ہے۔ پرینکا باروے کی فیس بک پروفائل کے مطابق وہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیں۔ ہمیں یہی ویڈیو پرینکا کے انسٹاگرام پروفائل پر بھی ملا۔ ان کے انسٹاگرم پر ہمیں اور بھی دیگر ویڈیو ملے جس میں انہیں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پرینکا کی فیس بک پروفائل پر 30 اپریل 2019 کو اسی وائرل دعوی کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے پرینکا باروے سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو گزشتہ دو تین سالوں سے اسی فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ میں نے فیس بک پر بھی اس دعوی کو فرضی بتایا تھا‘۔ پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ہندوستانی گلوکارہ پرینکا باروے کا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرینکا باروے نے وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔ - Claim Review : محترمہ اقلیم آختر عرف جنرل رانی صاحبہ کی یادگار ویڈیو - Claimed By : Mohammad Shaukat Azeem - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software