About: http://data.cimple.eu/claim-review/b6c863f92db2395a32bb7ba60f52d70f2432a70f812ad0933d8a29d6     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: خواتین کے لئے بنی ’نربھیک‘ بندوق کے لئے ضروری ہے لائسینس - By: Umam Noor - Published: Dec 7, 2019 at 05:44 PM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ رواں ہفتہ ملک میں ہو رہے عصمت دری کے واقعات نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا۔ اسی ضمن میں ایک بندوق کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تصویر میں نظر آرہی بندوق کا نام ’نرنھیک‘ ہے اور یہ خاص طور پر خواتین کی حفاظت کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔ اس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس بندوق کو لینے کے لئے لائسینس کی ضرورت نہیں ہے۔ وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ بندوق نربھیک ہی ہے لیکن اس گن کو لینے کے لئے لائسینس ضروری ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں وائرل پوسٹ میں ایک بندوق کی تصویر ہے جس کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا ہے، ’’یہ پستول خواتین کے لئے سرکاری کانپور آرڈنینس فیکٹری بناتی ہے، اس کے لئے لائسینس ضروری نہیں ہے، عصمت دری اور دوسری زیادتیوں پر سیدھے داغی جا سکتی ہے۔ پرس میں رکھنے کی اجازت ہے۔ پرینکا عصمت دری معاملہ دل دہلا دینے والا ہے اسلئے یہ پستول سب خواتین کے پرس میں ہونی چاہئے۔ پڑتال اپنی پڑتال کی شروعات کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں دینک جاگرن کی ایک خبر ملی جس کی سرخی تھی: دشمنوں سے مورچہ لیگا ’نربھیک‘۔ یہ خبر 25 مارچ 2014 کو شائع کی گئی تھی اور اس خبر میں نربھیک بندوق کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔ اس خبر کے مطابق، اس بندوق کو لینے کے لئے لائسینس کی ضرورت ہوگی۔ خبر کے مطابق، لائسینس ملنے میں درخواست دہندگان کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ وقت میں کوئی بھی اصلحہ حاصل کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کہنا ہے کہ فیلڈ گن فیکٹری کے جنرل منیجر کا۔ انہوں نے کہا، اگر اصلحہ لینے کے عمل کو ضلع انتظامیہ تھوڑا آسان کر دے تو یقینا بہت سی خواتین اس بندوق کو بہ آسانی لے سکیں گی۔ رورس امیج سرچ میں ہمیں امر اجالا کی ایک خبر میں یہ وائرل تصویر ملی۔ خبر 21 جولائی 2019 کو اپ ڈیٹ کی گئی تھی جس کی سرخی تھی: پانچ سال کی ہوئی خواتین کے لئے بنی گن ’نربھیک‘، اب تک 2500 بکین۔ خبر کے مطابق، خواتین کی حفاظت کے لئے آرڈنینس فیکٹری بورڈ کانپور کے ذریعہ سال 2014 میں لانچ نربھیک بندوق کے اب تک 2500 یونٹ کو بیچا جا چکا ہے۔ اس بندوق کو نربھیا معاملہ کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ وزن میں بہت ہلکی ہونے کی وجہ سے اسے خواتین نے بھی خوب پسند کیا تھا۔ اب تک پڑتال میں ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ اس گن کو لینے کے لئے لائسینس کی ضرورت ہوگی اور یہ فیلڈ گن فیکٹری کانپور میں بنائی جاتی ہے۔ اب ہم نے آفیشیئل تصدیق کے لئے فیلڈ گن فیکٹری کانپور سے رابطہ کیا۔ ہماری بات جونیئر ورک مینجر اونیش شکلا سے ہوئی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’’نربھیک بندوق کے لئے لائسینس کی ضرورت ہے اور صرف نربھیک ہی نہیں، ہر بندوق کے لئے لائسینس ضروری ہوتا ہے۔ وائرل پوسٹ کا دعویٰ فرضی ہے‘‘۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج پون مشرا کی سوسل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو1,013 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس ٹیم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ نربھیک بندوق کے لائسینس کو لے کر کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ گن بےشک خواتین کے لئے بنائی گئی ہے لیکن اسے لینے کے لئے لائسینس ضروری ہے۔ - Claim Review : ये pistol माहिलाओं के लिए सरकारी कानपुर ordnance factory बनाती है 500 ग्राम और 250 ग्राम बजन की हल्की इस रीवॉलबर से बलात्कार ओर दुसरे दुकर्मो पर सीधे दागी जा सकती हैं . पर्स मे रखना allowed हैं . प्रियंका कांड दिल दहला देने वाला है इसलिये ये pistol सब माहिलाओं के पर्स मे होनी चहिये . - Claimed By : FB Page- Pawan Mishra - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software