About: http://data.cimple.eu/claim-review/bc312833b0c7b056193c9269c58455a46e554af127e54a0c1a6a79ae     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی اداکار سیف علی خان کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے۔ Fact تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ سیف علی خان ان دنوں اپنے اوپر ہونے والے حملے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اسی تناظر میں ہندی اور انگلش کیپشن کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اسدالدین اویسی اور سیف علی خان کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں اسدالدین اویسی سیف علی خان کے ساتھ اسپتال کے بستر پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسدالدین اویسی نے اسپتال جاکر سیف علی خان سے ملاقات کی ہے۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ Fact Check/ Verification اسدالدین اویسی کے سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر کا ہم نے سب سے پہلے خود تجزیہ کیا ۔ جہاں معلوم ہوا کہ سیف علی خان بستر مرض سے اسدالدین اویسی کو دیکھ رہے ہیں لیکن اویسی کا رخ کسی دوسری جانب ہے اور ساتھ ہی پیچھے موجود لوگوں کے نیگیٹیو امیج بھی نظر آ رہے ہیں۔ لہٰذا یہاں یہ پتا چلا کہ تصاویر کا حقیقی ملاقات سے تعلق نہیں ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل تصاویر کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز از اٹ اے آئی، ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی اور ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں سیف علی خان سے اسپتال میں اویسی کی ملاقات والی تصاویر میں ہائیو ماڈریشن نے ایک تصویر میں 99.6 فیصد اور دوسری تصویر میں 86 فیصد ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکانات ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی نے دونوں تصاویر کو جعلی بتایا ہے اور دونوں تصاویر میں مصنوعی ذہانت کے 99.99 فیصد مواد شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے اے آئی ایم آئی ایم اترپردیش کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلمان سے وائرل تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تصدیق کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ کیا۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ دعویٰ بے بنیاد ہے، اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی سیف علی خان سے ملاقات کے لئے اسپتال نہیں گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگانے کی اے آئی ویڈیو وائرل Conclusion اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی اداکار سیف علی خان کی عیادت کرنے اسپتال نہیں پہنچے تھے۔ تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔ Result: Altered Images Sources HiveModeration tool Decopy.ai tool Conversation with State General Secretary of AIMIM Mohammad Salman نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software