About: http://data.cimple.eu/claim-review/bd7dd8bd5524fabc26407825fbe38c7a3ef482d9f4427c198c7dc3b6     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کسان تحریک کی وجہ سے دہلی میں لگے لمبے جام کے دعوی کے ساتھ وائرل تصویر 2019 میں سی اے اے کے خلاف ہوئے مظاہرے کی ہے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کے جاری مظاہرہ کی وجہ سے دہلی میں لگے لمبے جام کے نام پر وائرل ہو رہی تصویر 2019 میں سی اے اے کے خلاف ہوئے احتجاجی ظاہرہ کے دوران ہے۔ - By: Abhishek Parashar - Published: Dec 8, 2020 at 05:46 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ زرعی قانون کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کر رہے کسانوں کی تحریک کو لے کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک تصویر کو اس سے جوڑا ہوا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں سڑک پر لمبا جام دیکھا جا سکتا ہے اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ کسانوں کے موجودہ تحریک کی وجہ سے دہلی میں 80 کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔ وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی غلط نکلا۔ ٹریفک جام کی جس تصویر کسان تحریک سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ گزشتہ سال دہلی میں ہوئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ہوئے مظاہرے کے دوران کی ہے، جسے اب غلط دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہو رہا ہے وائرل؟ فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو اپ لوڈ کرتے دعوی کیا، مودی سرکار کی کسان مخالف ذہنیت اور اپنے غلط فعل پر استقامت رکھنے کی وجہ سے آج دہلی میں جام لگا گیا ہے۔ کسان تحرک کی وجہ سے دہلی میں 80 کلومیٹر لمبا جام لگا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوی کی حقیقت جانچنے کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج سرچ کی مدد لی۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ٹی وی نیوز چینل ’ٹائمس ناؤ‘ کے فیس بک پیج پر 19 دسمبر 2019 کو اپ لوڈ کئے گے ویڈیو بولیٹن میں ملی۔ ویڈیو بولیٹن کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تصویر شہریت تریمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف جاری زطاہرہ کی وجہ سے لگے لمبے ٹرافک جام کی ہے۔ دہلی پولیس کی بیری کیڈنگ کی وجہ سے جام گرو گرام بارڈر پر لگا تھا، جس کی دیگر تصاویر کو ویڈیو بولیٹن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوبارہ تصدیق کے لئے ہم نے اب متعدد کی ورڈ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سے اس تصویر کو رورس امیج سرچ کیا اور ہمیں یہ تصویر متعدد نیوز رپورٹس میں ملی۔ ’دینک جاگرن‘ کی ویب سائٹ پر 19 دسمبر 2019 کو شائع خبر میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، ’’شہریت ترمیمی بل (اب قانون) کی مخالفت کی وجہ دہلی ۔ گروگرام بارڈر پر زبردست جام لگ گیا ہے۔ تصویر دیکھ کر آپ اس جام کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے ان تین کارسپانڈینٹس سے رابطہ کیا، جو الگ الگ جگہوں پر کسانوں کے مظاہرے کو کوور کر رہے ہیں۔ سندھو بارڈر کوور کر رہے کارسپانڈینٹ سونو رانا، دہلی یو پی بارڈرپر کسانوں کے مظاہرے کی رپورٹنگ کر رہے آشیش گپتا اور سینئر رپورٹر شجاالدین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرل ہو رہی تصویر موجودہ کسانوں کے مظاہرہ سے متعلق نہیں ہے۔ پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’سریندر کمار رانا‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے علاوہ ازیں انہوں نے خود کو یوتھ کانگریس آئی سیل کا ممبر بتایا ہوا ہے۔ نتیجہ: زرعی قانون کے خلاف کسانوں کے جاری مظاہرہ کی وجہ سے دہلی میں لگے لمبے جام کے نام پر وائرل ہو رہی تصویر 2019 میں سی اے اے کے خلاف ہوئے احتجاجی ظاہرہ کے دوران ہے۔ - Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ کسانوں کے موجودہ تحریک کی وجہ سے دہلی میں 80 کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔ - Claimed By : Surendra Kumar Rana - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software