About: http://data.cimple.eu/claim-review/bd95598109659f8b9f5bbac7103c1ecf970c251a18903f423c6b313d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کراچی کے ویڈیو کو کیا جا رہا کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کے ظلم کا بتاتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Feb 16, 2023 at 04:47 PM نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بائیک سوار کو فوجیوں سے بھری گاڑی ٹکر مارتی ہے اور بعد میں شخص کو پیٹتے ہوئے گاڑی میں بیٹھا لیا جاتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہندوستان کے کشمیر کا ہے جہاں کی فوج نے پہلے بائیک سوار کو ٹکر ماری اور پھر اس پر تشدد کیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ پاکستان کا شدید احتجاج‘۔ متعدد صارفین مذکورہ ویڈیو کو اس دعوی کے ساتھ بھی وائرل کر رہے ہیں کہ، ’کراچی میں ٹریفک ہجوم کے دوران ایک شہری کی بائیک سے رینجرز کی گاڑی ٹکرا گئ لیکن رینجر غلطی ماننے کے باوجود شہری پر تشدد کرتے رہے واہ کیا بادشاہت ہے وردی والے خود کو زمین کے خدا تصور کرتے ہیں غلطی بھی اپنی اور پکڑ کر مارنے بھی اگلے کو لگ گئے، ملاحظہ کیجیے رینجرز پاکستان‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو بول نیوز کی خبر میں 10 فروری 2023 کو شائع ہوا ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’کراچی کے علاقے پاک کالونی سگنل پر رینجرز موبائل کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ واقعہ آج 10فروری کی صبح 11 بجے پیش آیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوارگرگیا، تین رینجرز اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد رینجرزاہلکار موٹر سائیکل سوار کو موبائل میں بٹھا کرلے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا، رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کر کے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹکر مار کر گرایا، گرفتار ملزم منشیات فروش ہے‘۔ ویڈیو کا اسکرین شاٹ ہمیں اے آر وائے کی ویب سائٹ پر بھی 10 فروری کو شائع ہوئی خبر میں ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مبینہ منشیات بیچنے کے شبے میں شہری کو رینجرز کی جانب سے ناکے پر روکا گیا ملزم رکنے کے بجائے بھاگ نکلا۔ رینجرز موبائل نے ملزم کو ٹکر مار کر گرایا اور اسے حراست میں لے لیا‘۔ تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے نیوز 92 کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ ویڈیو کراچی ہے اور یہ معاملہ تب پیش آیا جب ریجنرز ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کراچی کا ہے جہاں کی موبائل رینجرس نے بائیک سے بھاگ رہے ملزم شخص کو پکڑا تھا۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ - Claimed By : Naveed Hashim - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software