About: http://data.cimple.eu/claim-review/c08f3386ce5cf029eebda2a7ed7cb3d5f826deabfd6084ed863fd184     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim وکاس پاٹھک نامی ایک لڑکے نے اپنی ماں جیوتی پاٹھک سے ہی شادی کرلی۔ Fact وائرل تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام وجے کماری ہے، جسے اپنے بیٹے کنہیا کی وجہ سے ضمانت ملی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور لڑکے کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس پاٹھک نامی لڑکے نے اپنی ماں جیوتی پاٹھک سے شادی کرلی۔ وائرل تصویر ایک ویڈیو میں موجود ہے، جس میں بیک گراؤنڈ آواز بھی ہے۔ آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ جیوتی پاٹھک نامی ایک عورت نے اپنے شوہر کی موت کے 3 سال بعد اپنے بیٹے وکاس پاٹھک سے ہی شادی کرلی۔ ویڈیو کے ساتھ ہندی میں کیپشن لکھا ہے کہ “دیکھو ہندؤں، وکاس پاٹھک نے اپنی ماں جیوتی پاٹھک سے شادی کر کے اسے بیوی بنا لیا ہے! اور تم حلالہ کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرتے ہو”۔ نیوز چیکر نے ویڈیو میں نظر آنے والی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران 13 جون 2013 کو دی فوکٹ نیوز نامی ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر کے ساتھ شائع ایک رپورٹ ملی۔ فوکٹ نیوز ویب سائٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام وجے کماری ہے جو اصل میں اتر پردیش کی رہنے والی ہیں۔ سال 1993 میں وجے کو اپنے پڑوسی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب وجے کو گرفتار کیا گیا تو وہ حاملہ تھی۔ انہوں نے لکھنؤ جیل میں بیٹے کو جنم دیا، جس کا نام کنہیا رکھا۔ سال 1996 میں عدالت نے وجے کو ضمانت بھی دے دی تھی، لیکن اس کے شوہر کی جانب سے مچلکے نہ ادا نہ کر پانے کی وجہ سے وہ جیل میں ہی تھی۔ کنہیا پیدائش کے بعد چھ سال تک اپنی ماں کے پاس رہا، لیکن بعد میں اسے بال سدھار گرہ بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وجے کماری کے بیٹے کنہیا نے کپڑے کی ایک کمپنی میں کام کرنا شروع کیا اور پیسے بچانے لگا۔ اپنے بچائے ہوئے پیسوں سے اس نے اپنی ماں کی ضمانت ادا کی۔ جس کے بعد سال 2013 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی والدہ وجے کماری کو رہا کر دیا۔ مذکورہ میں ملی معلومات کی بنیاد پر ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کئے تو ہمیں 12 جولائی 2013 کو گلف نیوز نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں بھی ماں بیٹے کی تصویر تھی۔ اس کے علاوہ وجے کماری اور ان کے بیٹے کنہیا کے بیان بھی تھے۔ اس کے علاوہ وجے کماری اور اس کے بیٹے کنہیا کے حوالے سے ہمیں 24 مئی 2013 کو بی بی سی ہندی کی ویب سائٹ پر بھی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں بھی وہ تمام معلومات دی گئی ہیں جو مذکورہ رپورٹ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وجے کماری اور ان کے بیٹے کنہیا کی تصویر بھی اس رپورٹ میں شائع کی گئی ہے۔ اس کے بعد ہم نے وکاس پاٹھک اور جیوتی پاٹھک والے دعوے کی بھی تحقیقات کی، لیکن ہمیں اس سے متعلق کوئی معتبر خبر نہیں ملی۔ یہ بھی پڑھیں: دہلی میں چلتی کار میں آگ لگا کر را افسر وکاش سنتھیا کے قتل کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والے مرد اور عورت کے مابین ماں اور بیٹے کا رشتہ ہے۔ خاتون کا نام وجے کماری اور بیٹے کا نام کنہیا ہے۔ اس تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ Our Sources Article published by the Phuket news on 13th June 2013 Article published by Gulf news on 12th July 2013 Article published by BBC hindi on 24th may 2013 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software