About: http://data.cimple.eu/claim-review/c1cd05b8a919faf6b599513a38cb732a8b1df435077b769f04ccc954     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: پوما کے نام میں ترمیم کی تصویر ویراٹ کوہلی کے اسپورٹس برانڈ خریدنے کے فرضی دعوے کے ساتھ وائرل سوشل میڈیا پر پوما انڈیا کے سائن بورڈ میں ترمیم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ معروف کرکٹر ویراٹ کوہلی نے یہ برانڈ خریدکر اپنے نام کے انگریزی حرف وی سے پوما کی شناخت بدل دی Claim :ویراٹ کوہلی نے پوما برانڈ خریدکر اسکے نام میں انگریزی حرف یو کی جگہ وی ڈال دیا Fact :پوما نے پی وی سندھو کو برانڈ امبیسڈر مقرر کرنے کے بعد اپنے سائن بورڈ میں ترمیم کی تھی حالیہ دنوں میں حیدرآباد میں مشہور اسپورٹس برانڈ پوما کا سائن بورڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہا۔ کچھ صارفین نے پوما کے انگریزی نام PUMA کو بدل کر PVMA کردینے پر اسے فاش غلطی بتایا جبکہ دیگر نے اسے چالاک تجارتی حربہ قرارد دیا۔ پوما کے سائن بورڈ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مانو میم فیسٹ شروع ہوگیا اور صارفین دیگر برانڈس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مشورے دینے لگے۔ ۔#viratkohli نےچونکہ اس معاملے پر وضاحت نہ ہونے سے کچھ کرکٹ شائقین دعویٰ کرنے لگے کہ "بریکنگ نیوز۔ "نے پوما کو خرید لیا اور برانڈ کے انگریزی حرف یو کو ہٹاکر اپنے نام کا پہلا حرف وی شامل کردیا دعویٰ: #viratkohli has bought puma and changed it To pvma #puma ترجمہ: #viratkohli نے پوما خرید کر اس کا نام #puma بدل کر pvma کردیا۔ وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دستیاب ہے۔ فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے پایا کہ فیس بک پر چند کرکٹ شائقین کی جانب سے وائرل کیا جارہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے مناسب کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں News18 کا یہ آرٹیکل ملا جس کی سرخی میں واضح کردیا گیا کہ معروف کرکٹر وراٹ کوہلی نے پوما برانڈ نہیں خریدا ہے اور آگے اس کی وضاحت بھی دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سرچ کرنے پر ہندوستان ٹائمس کا آرٹیکل ملا جس میں بتایا گیا کہ لوگوں کو لگا کہ پوما نے برانڈ کے سائن بورڈ میں غلطی کی ہے لیکن اسپورٹس برانڈ نے عمدا ایسا کیا ہے۔ اس میں آگے بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں پوما انڈیا نے اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کو اپنا برانڈ امبیسڈر متعین کیا ہے اور اس فخریہ لمحے کو یادگار منانے کیلئے کمپنی نے اپنا نام سندھو کے ابتدائی دو حروف سے بدل دیا۔ گوگل۔ڈیلائیٹ تھنک اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق، کرکٹ کے بعد بیڈمنٹن بھارت کا دوسرا معروف گیم ہے اور پوما اس گیم کے 57 ملین شائقین کے بڑھتے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانا چاہتا ہے۔ پوما، سندھو کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ملک میں بیڈمنٹن کی شہرت کو چار چاند لگانا چاہتا ہے۔ اپنے سائن بورڈ سے متعلق غلط فہمی دور کرنے اور پی وی سندھو سے پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے پوما انڈیا نے انسٹاگرام پر پوما برانڈ کے ڈریس اور جوتے پہنے پی وی سندھو کے فوٹوس جاری کئے اور خود سندھو نے بھی اس فوٹو شوٹ کو اپنے ہینڈل پر شئیر کیا۔ سندھو کی ٹائم لائن پر پوما کے مرچنڈائس کی مزید تصویریں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ ویراٹ کوہلی نے پوما برانڈ نہیں خریدا بلکہ پوما انڈیا نے بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو سے اپنی پارٹنر شپ کا اعلان کرنے کیلئے اپنے سائن بورڈ میں املا کی عمدا غلطی کی مارکیٹنگ اسٹریٹیجی اپنائی تھی۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software