About: http://data.cimple.eu/claim-review/c2e39e8a09bef8955b5804fb5f5b202437caf7ad692720be695f7279     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: راہل گاندھی کی 2014 کی فوٹو، لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے وائرل - By: Umam Noor - Published: Jun 4, 2024 at 06:38 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور اسی دوران راہل گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں مذہبی ٹوپی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو لوک سبھا انتخابات 2024 سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر 2014 میں رمضان کے دوران لی گئی تھی۔ پرانی تصویر کو اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا کہ ’مودی کا میڈیٹیشن ایک ڈرامہ ہے، سچ صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے میں ہے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ سرچ کے دوران یہ تصویر انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پ ملی۔ 26 جولائی 2014 کی (آرکائیو) خبر کے مطابق، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے کے دوران سیلون میں مقامی لوگوں کے ساتھ ‘روزہ افطار’ میں شرکت کی۔ اور انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں عوام کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اسی سے ملتی جلتی تصویر 25 جولائی 2014 کو انڈین نیشنل کانگریس کے تصدیق شدہ ایکس ہینڈل نے بھی شیئر کی ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لیے، ہم نے اتر پردیش کانگریس کے ترجمان ابھیمنیو تیاگی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ”بی جے پی آئی ٹی سیل ہمیشہ راہل گاندھی کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف رہتا ہے۔ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں کسی سے کچھ چھپانا ممکن نہیں۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کی طرف سے گمراہ کن تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں۔ گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ صارف ایودھیا کا رہائشی ہے اور اس پروفائل سے کسی خاص نظریے سے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر 2014 کے رمضان کے دوران ہے۔ پرانی تصویر کو اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے گمراہ کن حوالہ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : راہل گاندھی کی لوک سبھات انتخابات 2024 کی تصویر۔ - Claimed By : FB User- Deokant Tiwari - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software