About: http://data.cimple.eu/claim-review/c3db675265d76d5922bf160c86ec366a6eb19ce401fe7b95c2697b32     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ “جموں کشمیر کی عوام عمران خان کے حق میں مظاہرے کر رہی ہے، یہ مظاہرے کی تصویر پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کی ہے”۔ ٹویٹر پر روس اردو نامی ہینڈل نے وائرل تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “جموں کشمیر میں بھی عوام کا عمران خان کے حق میں مظاہرہ، یہ مظاہرے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کیے جا رہے ہیں”۔ دیگر ٹویٹر صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ جموں کشمیر میں کسی پاکستانی لیڈر کے حق میں مظاہرے، دعائیں اور احتجاج ہوا۔ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا سچا سفیر مانتے ہوئے ان کے حق میں نکل کھڑے ہوئے۔ یہ مناظر جموں کشمیر کے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور“۔ مذکورہ دعوے کے ساتھ عمران خان کی حمایت میں کئے گئے احتجاج والی وائرل تصویر کو فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کر رہے لوگوں کی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے تصویر سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں باغی ٹی وی نامی ویب سائٹ پر شائع 22 جون 2021 کی رپورٹ میں وائرل تصویر ملی۔ لیکن تصویر کہاں اور کب کی یہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے حالانکہ یہ واضح ہو گیا کہ تصویر پرانی ہے، اس کا حالیہ پاکستانی سیاسی ہلچل سے کوئی تعلو نہیں ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر ٹی آر ٹی ورلڈ پر شائع 5 دسمبر 2019 کی ایک رپوٹ میں ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ تصویر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کے اقوام متحدہ (یو این ) میں ان کی آواز بننے کے لئے عمران خان کے پوسٹر تھام کر انہیں شکریہ ادا کئے جانے کی ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ میں یہ لکھا ہے کہ 27 ستمبر 2019 کو جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کشمیریوں کو توجہ کا مرکز بنایا، تو اس کے بعد کشمیر کا وہ علاقہ جو ہندوستان میں ہے وہاں کے لوگوں نے خوب جشن منایا ور ریلیاں بھی نکالیں۔ مذکوری رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ وائرل تصویر کم از کم 3 سال پرانی ہے۔ پھر ہم نے وائرل تصویر اور ٹی آر ٹی ورلڈ پر ملی تصویر کا موازنہ کیا تو عمران خان کی تصویر والے پوسٹر کے اوپری حصے میں04/10/19 لکھا ہوا نظر آیا۔ جبکہ نچلے حصے میں انگلش میں لکھا تھا، جس کا ترجمہ ہے(اقوام متحدہ میں ہمارا ایمبیسڈر بننے کے لئے عمران خان شکریہ،#بلیڈنگ کشمیر)۔ اس طرح ہماری تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ جموں کشمیر میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ہوئے مظاہرہ کی یہ تصویر کم از کم 3 سال پرانی ہے اور حالیہ پاکستانی سیاسی صورت حال سے اس تصویر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ Our Sources Midea Report Published by Baaghi Tv Midea Report Published by TRT World Analysis by Newschecker نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ ۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software