About: http://data.cimple.eu/claim-review/c79256aebb94017155731ea66cc6e599d27e78f5ee4b9c8a5b35356d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سیاسی بحران کے پیش نظر دنیا بھر میں سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ ان دنوں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر دکھائی گئی عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کی ایک ویڈیو کو برج خلیفہ پر ڈسپلے کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “آج دوبئی میں امر بالمعروف کا تذکرہ ہوا اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان صاحب کی ویڈیو برج خلیفہ پر چلائی گئی، مجھے فخر ہے اپنے وزیر اعظم عمران خان صاحب پر”۔ ان دنوں پاکستان میں سیاسی بحران جاری ہے، اسی کے پیش نظر پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے، 90 دنوں کے اندر میں وہاں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے حوالے سے ایک نوٹیفیکشن اتوار کی دیر رات جاری کیا، جس میں عمران خان کو بحیثیت وزیر اعظم معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں عمران خان کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی دکھائی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس سے متعلق برج خلیفہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اور فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سرچ کیا۔ لیکن حالیہ دنوں میں اپلوڈ شدہ عمران خان سے متعلق کسی بھی طرح کی ویڈیو ہمیں نہیں ملی۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں نکسس نومیرہ نامی ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں نومیرہ نے صاف طور پر لکھا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ حالانکہ نومیرہ کے ٹویٹر ہینڈل کو ڈلیٹ کردیا گیا، لیکن ہم نے پہلے ہی احتیاطاً ٹویٹ کا اسکرین شارٹ لے لیا تھا۔ نومیرہ نے اپنے مذکورہ ٹویٹ میں یوٹیوب چینل کا ذکر کیا ہے۔ ہم نے جب اس نام سے یوٹیوب چینل سرچ کیا تو ہمیں وہاں بھی وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ عمران خان کے ویڈیو کو برج خلیفہ پر ڈسپلے کیا گیا۔ ہم نے جب یوٹیوب چینل کے آباؤٹ سیکشن کو دیکھا تو وہاں واضح طور پر لکھا تھا کہ “پاکستانی سیاسی میمز، ویڈیو اور تصاویر ایڈیٹنگ ٹیوٹوریلز”۔ اس سے واضح ہو جا تا ہے کہ نومیرہ پاکستانی سیاست دانوں کی تصویر اور ویڈیو کو وی ایف ایکس کی مدد سے ایڈٹ کرکے اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ طور پر شیئر کرتی ہیں۔ نومیرہ کے یوٹیوب چینل پر اسی طرح کے دیگر ویڈیو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جسے ایڈٹ کرکے اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جو آواز سنائی دے رہی ہے وہ بھی الگ سے کسی دوسرے ویڈیو سے لگائی گئی ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے سن سکتے ہیں۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ برج خلیفہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ڈسپلے کی گئی ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، حقیقت سے اس ویڈیو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ Our Sources Facebook post by Burj Khalifa Twitter post by Noxious_Numaira on 27/03/2022 Video Published by Noxious_Numaira on 24/03/2022 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya August 16, 2023 Mohammed Zakariya February 12, 2022 Mohammed Zakariya April 13, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software