About: http://data.cimple.eu/claim-review/c8babc86fcf887d844fdda54728c5a853ec4148002e58652c696e321     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پاکستان نے نہیں جیتا عالمی پولو چیمپیئن شپ 2022، دعوی فرضی ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ سال 2022 کا عالمی پولو چیمپیئن شپ کو اسپین نے جیتا ہے۔ حالاںکہ پاکستان نے اس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا لیکن جیتنے کا دعووی فرضی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 1, 2022 at 04:19 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک جانب قطر میں فٹ بال کا فیفا ورلڈ کپ چل رہا ہے تو دوسری جانب کچھ صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان نے عالمی پولو چیمپیئن شپ 2022 کو میکسیکو کو شکست دے کر جیت لیا ہے۔ اس پوسٹ کو مختلف زبانوں میں الگ۔ الگ ویڈیو کو تصاویر کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ سال 2022 کا عالمی پولو چیمپیئن شپ کو اسپین نے جیتا ہے۔ حالاںکہ پاکستان نے اس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا لیکن جیتنے کا دعووی فرضی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ورلڈکپ پولو چیمپئین شپ 2022 پاکستان نے میکسیکو کو ہرا کر فائنل جیت لیا‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ڈیلی پاکستان ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 9 نومبر 2022 کو شائع ہوئی خبر ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان پولو ٹیم نے میکسیکو کو 11-8 سے شکست دے کر 29 اکتوبر سے 6 نومبر تک ویلنگٹن، فلوریڈا، یو ایس اے میں کھیلی جانے والی بارہویں ورلڈ پولو چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔ مزید نیوز سرچ میں ہمیں پولو لیڈی ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 11 نومبر 2022 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل ملا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ 29 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہونے والے اس مقابلے نے دنیا بھر سے آٹھ باصلاحیت ٹیم ارجنٹائن، آسٹریلیا، اٹلی، میکسیکو، پاکستان، اسپین، یوراگوئے اور ریاستہائے متحدہ نے حصہ لیا۔ اور آخری میچ میں یو ایس اے کو شکست دیتے ہوئے اپسین نے جیتا حاصل کی ہے‘۔ یو ایس پولو ڈاٹ او آر جی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق بارہویں چیمیپن شپ کا خطاب اسپین کو ملا۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے صحافی ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ سپین نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ 2022 جیتی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے میکسیکو کو ایک میچ میں 11-8 سے شکست دے کر ورلڈ کپ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن حاصل کیا تھا۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف فیس بک پر کافی ایکٹیو ہے حالاںکہ خود سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر نہیں کی ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ سال 2022 کا عالمی پولو چیمپیئن شپ کو اسپین نے جیتا ہے۔ حالاںکہ پاکستان نے اس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا لیکن جیتنے کا دعووی فرضی ہے۔ - Claim Review : ورلڈکپ پولو چیمپئین شپ 2022 پاکستان نے میکسیکو کو ہرا کر فائنل جیت لیا - Claimed By : Asghar Khan Marwat - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software