About: http://data.cimple.eu/claim-review/d1fa4c89f9a5f14cc4718090f32d3621c1b711625f76fbc0411b2dcf     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime Claim بھگوا لو ٹریپ کا نتیجہ، بھارت میں باپردہ مسلمان لڑکی پر ہندو لڑکے نے پیشاب کیا۔ Fact ویڈِیو پرانی اور افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ لڑکی اور لڑکا دونوں ایک ہی قوم سے ہیں۔ فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے(یہ ویڈیو آپ کو ذہنی طور پر پریشان کر سکتا ہے)۔ جس میں ایک حجاب پوش لڑکی کے چہرے پر ایک شخص پیشاب کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ جہاں باپردہ مسلمان لڑکی کے چہرے پر ہندو لڑکے نے پیشاب کیا ہے۔ یہ سب بھگوا لو ٹریپ کا نتیجہ ہے، جس کے جال میں پھنسا کر مسلم لڑکیوں کی عزت و آبرو کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت میں ہیش ٹیگ ‘لو جہاد’ اور ‘بھگوا لو ٹریپ’ کافی سرخیوں میں ہے۔ ان موضوعات سے متعلق کئی ویڈیوز اور تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اسی کڑی میں ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں ایک لڑکا حجاب پوش لڑکی کے چہرے پر پیشاب کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں ہندو لڑکے مسلمان لڑکیوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر انہیں مرتد ہونے پر مجبور کرتے ہیں اور جو لڑکیاں اسلام نہیں چھوڑتی اس کے ساتھ بدسلوکی اور چہرے پر پیشاب تک کر دیتے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “انڈیا میں افسوسناک واقعہ، مسلمان بیٹی کے منہ پے یہ پیشاب کرنے والے نے ایک بیٹی کے منہ پر پیشاب نہیں کیا بلکہ یہ ایک عرب 70 کروڑ مسلمانوں کے منہ پر کیا ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ غیرت مند مسلمانوں کے سامنے ہوا تھا تو انڈیا سے اس ٹائم جنگ چھڑی ہوئی ہوتی پر مردار مسلمان منافق جو ٹھہرے”۔ وائرل ویڈیو دیکھنے سے پہلے خیال رہے کہ آپ کو یہ ویڈیو ذاتی طور پر پریشان کر سکتا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ بھارت میں باپردہ مسلمان لڑکی پر ہندو لڑکے کے پیشاب کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں من الجزائر نام کے فیس بک پیج پر 7 ستمبر 2018 کو شیئر شدہ اسی خاتون کی تصویر ملی، جسے ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پوسٹ میں اس تصویر کو سطیف شہر کا بتایا گیا ہے، جہاں ایک لڑکے نے لڑکی پر پیشاب کیا تھا، جس پر پولس کی جانب سے کاروائی کی بات کہی گئی ہے۔ پھر ہم نے گوگل کروم پر “سطیف” کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ سطیف الجزائر کے ایک شہر کا نام ہے۔ تب ہم نے “الفتاة تبول سطیف الجزائر” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ستمبر 2018 کو عربی زبان میں شائع شدہ الجزائر نامی ویب سائٹ پر رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو سطیف کے بومرشی علاقے کی ہے، جہاں لڑکے نے نابالغ یتیم لڑکی کے چہرے پر پیشاب کیا تھا، جس کا ویڈیو وائرل ہو گیا، لڑکی کے دادا کی شکایت پر پولس نے لڑکی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے مجرم لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ میں مجرم لڑکے کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں الجزائر کی نیوز ویب سائٹ النھار آن لائن پر وائرل ویڈیو سے متلق تفصیلی رپورٹ ملی۔ جس میں مجرم لڑکے کا نام اسلام ربیع اور عمر21 سال بتائی گئی ہے۔ مجرم لڑکے کے والدین کا طلاق ہو چکا ہے، وہ اپنے مامو کے گھر سطیف کے بومرشی میں رہتا تھا۔ متاثرہ لڑکی الجزائر کے لاپائند علاقے کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی مسجد میں نمازِ عید میں ہندو خاتون نے ڈالی خلل؟ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ بھگوا لو ٹریپ کے نتیجے میں بھارت کی باپردہ مسلمان لڑکی پر ہندو لڑکے کے پیشاب کرنے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کا تعلق بھارت سے نہیں ہے بلکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کا تعلق الجزائر کے سطیف سے ہے اور دونوں ایک ہی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ Our Sources Facebook post by FromAlgeria2017 on 07 Sept 2018 Reports Published by aljazair1.dz and ennaharonline.com on Sept 2018 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ Mohammed Zakariya February 12, 2025 Mohammed Zakariya September 3, 2024 Mohammed Zakariya August 30, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software