About: http://data.cimple.eu/claim-review/d4d4bca27ec03ca7e674fde6cdd3fd0673cd53440867748f6338347e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim رجب طیب اردوغان 64.47 فیصد ووٹ کے ساتھ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ Fact ابھی ترکی کا نیا صدر منتخب نہیں ہوا ہے، اردوغان 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں، 28 مئی کو “رن آف” میں فیصلے کا امکان ہے۔ ترکی میں رجب طیب اردوغان دو دہائیوں سے مسلسل فتح حاصل کرتے آئے ہیں۔ حالیہ دنوں ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 5 فیصد سے زائد ووٹ لانے والی تیسرے نمبر پر صدارتی امیدوار سنان اوان کو کنگ میکر مانا جا رہا ہے۔ اب اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر الگ الگ ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “رجب طيب اردوغان تیسری بار ترکی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 64.47 فیصد ووٹ حاصل کیا ہے”۔ رجب طیب اردوغان دوبارہ ترکی کے صدر منتخب کئے گئے ہیں، اس دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ترکی انتخابات سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 مئی کو شائع شدہ ڈی ڈبلیو اور العربیہ اردو کی رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق 15 مئی کو پہلے مرحلے کی 97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوئی، جس میں رجب اردوغان کو 49.3 فیصد اور حریف کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے۔ یہاں یہ واضح ہوا کہ ابھی ترکی کے صدر کے طور پر رجب طیب اردوغان منتخب نہیں ہوئے ہیں۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹوں کی گنتی 28 مئی کو ہوگی، جس کے نتائج کے بعد طے ہوگا کہ ترکی کا اگلا صدر کون ہوگا۔ ترکش نیوز ایجنسی انادولو نے اپنی ویب سائٹ پر صدارتی اور پالیمانی انتخابات کے نتائج کو گرافک کے ذریعے پیش کیا ہے۔ جس میں صدارتی انتخابات میں اردوغان کے 49.50 فیصد ووٹ شمار کئے گئے ہیں۔ جبکہ ترکی میں کسی بھی امیدوار کو صدر بننے کے لئے 50 فیصد سے زائد ووٹ ہونا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ پڑنے کی خبر بے بنیاد ہے اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ رجب طیب اردوغان دوبارہ ترکی کے صدر منتخب نہیں کئے گئے ہیں۔ رواں ماہ کی 28 تاریخ کو دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔ Our Spurces Reports published by DW News and Urdu AlArabiya on 15/05/2023 Turkey Election details by Anadolu News Agency نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ Mohammed Zakariya May 4, 2023 Mohammed Zakariya February 21, 2023 Abrar Bhat February 17, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software