About: http://data.cimple.eu/claim-review/dae3941beeb2d783159f7d3f0284a059171abbe64440d59413841422     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: عمران خان کے ساتھ خاتون کی تصویر اسکیم لانچ کے دوران کی ہے، بھارتیہ خاتون کی ایڈیٹڈ فوٹو بتاتے ہوئے کیا جا رہا وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی فوٹو سال 2020 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور وائرل کی جا رہی تصویر ایک اسکیم کے لانچ کے دوران کی ہے۔ اس اسکیم لانچ میں وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون بھی موجود تھیں۔ - By: Umam Noor - Published: Feb 17, 2023 at 04:30 PM - Updated: Feb 17, 2023 at 04:40 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ایک خاتون کو ایک قطار میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے اور بھارت کی ایک شادی میں شرکت کرنے والی خاتون کی تصویر کو ایڈیٹ کر کے عمران خان کو ساتھ بیٹھا دیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی فوٹو سال 2020 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور وائرل کی جا رہی تصویر ایک اسکیم کے لانچ کے دوران کی ہے۔ اس اسکیم لانچ میں وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون بھی موجود تھیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یوتھیائٹس کے ہنر مند سائبر سیل والوں نے بھارتی شادی میں شریک خاتون کو فوٹو شاپ کرکے نوسر باز کے ساتھ بٹھا دیا اور آفیشل پیج سے اہتمام سے تصویر شئیر بھی کردی‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وائرل کئے جا رہے دعوی کے مطابق اس تصویر کو پی ٹی آئی کے آفیشیئل پیج سے اپلوڈ کیا گیا ہے۔ پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے۔ یہاں اس تصویر کو12 فروری 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اسی ٹویٹ کے رپلائی میں ہمیں جابران شاہد نام کے ٹویٹر صارف کا کمینٹ ملا۔ جس میں انہوں نے اسی خاتون اور عمران خان کی دیگر تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس ٹویٹ کے رپلائی میں ٹربیون کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ٹربیون کی اسی خبر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ٹربیون کی ویب سائٹ پر یہی خبر 31 جنوری 2020 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں وائرل تصویر والی خاتون کو عمران خان کی ایک دیگر فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹربیون کی اسی خبر میں ہمیں ’پاک پی ایم او‘ کے ٹویٹر ہینڈل کا لنک ایمیڈ ہوا ملا۔ ٹویٹ میں اس تقریب کے ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 31 جنوری 2020 کو اپلوڈ ہوئے ویڈیو میں 16 سیکنڈ پر وائرل خاتون اور بچہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں انڈیپنڈینٹ اردو کی ویب سائٹ پر 31 جنوری 2020 کو شائع ہوئی ملی۔ خبر میں بتایا گیا کہ، ’وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کی شام پاکستان کی ستر لاکھ محروم اور غریب خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی مالی اعانت کے لیے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کیا‘۔ پاک پی ایم او کی ٹویٹر ہینڈل پر 31 جنوری 2020 کو وائرل تصویر سے ملتی جلتی فوٹو ملی۔ جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کچھ فاصلہ پر خاتون سے بیٹھے تھے اور یہ تصویر اصل ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے کنٹینٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہ تصویر ایڈیٹڈ نہیں ہے’۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف فیس بک پیج کافی سرگرم رہتا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی فوٹو سال 2020 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور وائرل کی جا رہی تصویر ایک اسکیم کے لانچ کے دوران کی ہے۔ اس اسکیم لانچ میں وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون بھی موجود تھیں۔ - Claim Review : بھارتی شادی میں شریک خاتون کو فوٹو شاپ کرکے عمران خان کے ساتھ بٹھا دیا - Claimed By : Saddam Ishfaq - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software