Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
ہندوستان کا جدید طیارہ رافیل گرکر تباہ ہوچکا ہے۔اس حادثے میں پائلٹ کی بھی موت ہوچکی ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر انڈین ایئرفوس کا ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ خوب وائرل ہورہا ہے۔اسکرین شارٹ میں لکھا ہے کہ انڈیا کا جدید ترین فائٹر طیارہ “Rafale” امبالہ ائیرفورس کے پاس تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا اور ایک پائلٹ بھی شہید ہو گیا ۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجودہیں۔
پی ای اے نیوز نامی ٹویٹر ہینڈل کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
ڈاکٹرفضاخان نے بھی اپنے ٹویٹ میں مذکورہ دعویٰ کیا ہے۔جسے577لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔جبکہ 2928 یوزرس نے لائک کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
فیس بک پر طارق خان نامی یوزر نے مذکورہ دعوے کے ساتھ ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
رافیل کے حوالے سے انڈین ایئر فورس کاوائرل ٹویٹ کی سچائی جاننے کےلیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ٹویٹ غور سے دیکھا جس میں 4ستمبر 20،وقت11:33PM لکھا ہوا نظر آیا۔پھر ہم نے ٹویٹر پر دیگر کئی ٹویٹ کو غور سے دیکھا ۔جہاں ہمیں دونوں ٹویٹ میں کچھ فرق نظر آیا۔جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
مذکورہ تحقیقات سے پتا چلا کہ دونوں ٹویٹ میں تاریخ کی جگہ مختلف ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں رافیل کے حوالے سے این ڈی ٹی وی پر شائع 2ستمبر کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق رافیل طیارہ کو پرندوں کی جھنڈ کی وجہ سےپائلٹ کو اڑانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کو لے کر آئی اے ایف نے ہریانہ سرکار کو خط لکھا تھا۔جس میں پرندوں سے جنگی طیارہ رافیل کو خطرہ بتایا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر سے واضح ہوچکا کہ ایئر اسٹیشن کے پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد سے رافیل کو خطرہ بتایا گیا تھا۔پھر ہم نے انڈین ایئر فورس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 4ستمبر کو شیئر کئے گئے ٹویٹ کو تلاشا۔لیکن اس میں ہمیں کہیں بھی وائرل ٹویٹ نہیں ملا۔البتہ دوسرے موضوع پر 4ستمبر کو ایئر فورس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے 8ٹویٹ شائع کئے گئے تھے۔جو درج ذیل ہیں۔
اب یہ صاف ظاہر ہوتا ہے انڈین ایئر فورص کے ٹویٹ کو ایڈیٹ کر کے یوزرس نےعوام کو گمراہ کرنے کےلیے فرضی ٹویٹ کو شیئر کیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے ٹویٹ کا اسکرین شارٹ فرضی ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ یوزرس عوام کو گمراہ کرنے کی خاطر ٹویٹ کو ایڈیٹ کر کے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حال کے دنوں میں بھارت کا کوئی بھی طیارہ حادثے کا شکار نہیں ہوا ہے۔
Ndtv:https://khabar.ndtv.com/news/india/iaf-tells-haryana-to-curb-bird-menace-around-ambala-air-force-station-possible-danger-for-rafale-2289188
IAF_MCC:https://twitter.com/IAF_MCC/status/1302073433363066881
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
June 9, 2023
Mohammed Zakariya
January 2, 2023
Mohammed Zakariya
September 18, 2020