Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
اسامہ بن لادین کی بیٹی ہندودھرم میں داخل ہوگئی ہے۔اس نے یہ کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بیکار اور گندا دھرم اسلام ہے۔ اسامہ کی بیٹی زویاخان اور موسیقی کار پردیپ موریہ کی شادی اگلے مہینے ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک اخبار کی کٹنگ خوب گردش کررہی ہے۔خبر میں دو تصاویر بھی شائع کی گئی ۔جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی کی تصویر شامل ہے۔یوزر س کا دعویٰ ہے کہ اسامہ بن لادین کی بیٹی زویاخان پردیپ کمار سےاگلے مہینے شادی کرےگی۔زویا نے ہندو مذہب کو اچھا اور اسلام کو گندا دھرم بھی بتایا ہے۔درج ذیل میں سبھی وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔
آشوتوش نامی ٹویٹر یوزر نے اس خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا سچ میں دہشت گرد اسامہ بن لادین کی بیٹی ہندو دھرم اپنا لیا ہے۔آرکائیو لنک۔
ہندومہیندرگوسوامی نے رام جنم بھومی نامی فیس بک پیج پر وائرل خبر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پر اسامہ بن لادین کی بیٹی کے حوالے سے وائرل دعوے کی اصل سچائی کو جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ہم نے سب سے پہلے کچھ ٹولس کی مدد سے خبر میں لگی تصاویر کو سرچ کیا۔جہاں ہمیں فیس بک پر19فروری 2015 اور ٹویٹر پر 6اگست 2014 کے دو پوسٹ ملے۔جس سے یہ پتاچلا کہ 5سال پہلے بھی ان تصاویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیاجاچکا ہے۔ہم نے وائرل پوسٹ کو احتیاطاًآرکائیو کرلیا۔
وہیں جب ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پردیپ کی تصویر فلم سٹی گورکھپور بلوگ اسپوٹ اور فیس بک پر 29دسمبر 2013 کا ایک پوست ملا۔جس میں پردیپ نے اپنی تصویر شیئر کیاتھا۔اب یہ واضح ہوگیا کہ پردیپ ایک گویّا ( گاناگانے والا)ہے اور اس کی پرانی تصویر کو اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیاجارہا ہے۔حالانکہ اس بارے میں ہم نے پردیپ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
پھر ہم نے پرادیپ موریہ کے ساتھ لگی لڑکی کی تصویر کو گوگل کروم پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں بی آر فری لانسر نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی لڑکی کی تصویر ملی۔جس میں لڑکی کا نام نمرہ جمیل بتایا گیا ہے۔
پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ہوزڈیٹیڈ ہو اور سلیب ریٹی فیکٹ نامی ویب سائٹ ہر لڑکی کی اصل تصویر ملی۔جس کے مطابق لڑکی کا نام سائرہ یوسف ہے اور یہ پاکستانی کی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ہم نے دونوں تصاویر کو جوڑ کر دیکھا تو پتاچلا کہ سائرہ کی تصویر کومیرر کا استعمال کرکے پردیپ کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے۔
مذکورہ رپوٹ سے یہ واضح ہوا کہ وائرل تصویر میں جس لڑکی کو اسامہ کی بیٹی بتایا جارہا ہے وہ دراصل پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف ہے۔اسامہ کی بیٹی نہیں ہے۔پھر ہم نے سائرہ یوسف کو انسٹاگرام پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں انسٹاگرام پر سائرہ کی آئی ڈی ملی۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
سبھی طرح کی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوا کہ دو مختلف ممالک کے اداکارہ اور اداکار کی تصاویر کو اسامہ بن لادین کی بیٹی سے جوڑ کر شیئر کیاگیا ہے۔پھر ہم نے یہ جاننے کہ کوشش کی کہ آیااسامہ بن لادین کی کوئی بیٹی ہے یا نہیں؟اس دوران ہمیں دی گارجین نامی نیوز ویب سائٹ پر اسامہ بن لادین کی فیملی کے حوالے سے جانکاری ملی۔رپوٹ میں اسامہ کی 2بیویوں،ماں ،بھائی اوربیٹا حمزہ بن لادین کے بارے میں جانکاری ملی۔البتہ بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق اسامہ بن لادین کی 3بیویاں اور 2بیٹویوں کو پاکستان سےکچھ سال پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔لیکن رپوٹ میں کہیں بھی بیٹی کے نام کا ذکر نہیں ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس لڑکی کی تصویر کو اسامہ بن لادین کی بیٹی بتایا جارہا ہےوہ دراصل پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف ہے۔میڈیا رپوٹ سے کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اسامہ کی بیٹی کا نام زویا خان ہے یا پھر اسامہ کی بیٹی نے کسی غیرمسلم لڑکےسے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنےکےلئے اس طرح کے پوسٹ شیئر کیے جارہے ہیں۔
Blogspot:https://filmcitygorakhpur.blogspot.com/2014/03/blog-post.html
Facebook:https://www.facebook.com/actoepradeepmaurya/photos/a.485059601584990/589833024440980/
BRfreelancer:https://www.br.freelancer.com/u/nimrajamil?w=f&ngsw-bypass=
Celebsfacts:https://www.celebsfacts.com/syra-yousuf/
Whosdatedwho:https://www.whosdatedwho.com/dating/syra-yousuf
instagram:https://www.instagram.com/sairoz/?hl=en
Theguardian:https://www.theguardian.com/world/2018/aug/03/osama-bin-laden-mother-speaks-out-family-interview
BBC:https://www.bbc.com/news/world-asia-17761642
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
August 30, 2024
Mohammed Zakariya
April 25, 2023
Mohammed Zakariya
March 27, 2023