About: http://data.cimple.eu/claim-review/dcbee1d07f968e0456a5c082baf925ab4852aa5ec1a356f4af06bf57     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: رافیل معاملہ میں نریندر مودی پر کیس درج ہونے کی خبر جھوٹی ہے - By: Umam Noor - Published: May 16, 2019 at 06:03 AM - Updated: Aug 29, 2020 at 07:22 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ رافیل اسکیم معاملہ میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کیس درج کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں پی ایم مودی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وائرل ہو رہی پوسٹ پوری طرح فرضی ثابت ہوتی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک پر وائرل ہو رہی پوسٹ میں نیوز ایکسپریس نام کی ویب سائٹ کی خبر کا لنک دیا گیا ہے۔ وائرل ہو رہی خبر کی تصویر میں اے بی پی کے نام کے لوگو کے ساتھ بریکنگ نیوز کا ایک اسکرین شاٹ لگایا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے۔ سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، رافیل اسکیم میں نریندر مودی پر کیس درج کرنے کا حکم، بی جے پی میں ہنگامہ۔ اس خبر کے فرضی ہونے کا سب سے پہلے ایسے پتہ چلتا ہے کہ خبر کی ہیڈ لائین اور اسکرین شاٹ میں کہی گئی بات پوری خبر میں کہیں نہیں لکھی گئی ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آخر ویب سائٹ دعوی کیا کرنا چاہ رہی ہے۔ اس خبر کے لنک کے ساتھ اسے بی جے پی مکت بھارت نام کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا۔ اس پوسٹ کو اب تک 620 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ اس پر ایک ہزار سے زیادہ ردعمل آچکے ہیں۔ اس پیج کو تقریبا تین لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اس پوسٹ کو 26 فروری 2019 کو ہی ڈالا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اسکیننگ کر کے ہمیں پتہ چلا کہ یہ پوسٹ آج سے نہیں بلکہ سال 2018 سے پھیلائی جا رہی ہے۔ اسے سماجوادی ڈیجیٹل فورس: مشن 2019 (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک پیج پر 3 نومبر 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس پوسٹ کو بھی 250 شیئر ملے تھے۔ Samajwadi Digital Force: Mission 2019 فیکٹ چیک سب سے پہلے ہم نے نیوز ایکسپریس ویب سائٹ کی اسکیننگ کی۔ ویب سائٹ کو دیکھنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی مشہور ویب سائٹ نہیں ہے۔ اسے کھولتے ہی متعدد فحش ایڈ اور مواد دیکھنے کو ملےگا۔ علاوہ ازیں نہ ہی ویب سائٹ کا منیو کام کرتا ہے نہ ہی ویب سائٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ کنٹینٹ میں بھی آپ کو فیک یا فحش نیوز ملیں گی۔ اس سے یہ صاف ہو جاتا ہے کہ یہ کوئی نیوز ویب سائٹ نہیں بلکہ اسی طرح کی فرضی خبروں کو پوسٹ کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ فیس بک پیج بی جے پی مکت بھارت زیادہ تر اسی ویب سائٹ کی خبریں پوسٹ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ میں اے بی پی نیوز کا دیا اسکرین شاٹ بھی فرضی ہے۔ اس سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اے بی پی نیوز کے ایڈیٹر پنکج جھا سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ اسکرین شاٹ میں دیا گیا لوگو فیک ہے اور ہمارے میڈیا ادارے کے لوگو کا ایسا فانٹ نہیں ہے۔ ہم نے ویب سائٹ کے بارے میں اور جاننے کے لئے ’ہوایز‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا سہارا لیا۔ ہمیں یہ پتہ چلا کہ اس سائٹ کا رجسٹریشن 26 اگست 2018 کو کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بہار سے اوپریٹ کی جاتی ہے۔ whois اس کے بعد ہم نے بی جے پی مکت بھارت (نیچے گروپ کا نام دیکھیں) نام کے پیج کا اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دکھیں) کیا۔ اس پیج کی زیادہ تر پوسٹ بی جے پی کے خلاف ہوتی ہیں۔ Stalkscan, BJP मुक्त भारत نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ خبر پوری طرح سے فیک ہے۔ اس خبر کا وزیر اعظم نریندر مودی سے کوئی لینا- دینا نہیں ہے۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : رافیل معاملہ پر نریندر مودی پر کیس درج کیا گیا ہے - Claimed By : BJP मुक्त भारत - Fact Check : جھوٹ
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software