Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Coronavirus
تم لوگ تبلیغی جماعت اور کروناکھیلتے رہو اور اُدھر امریکہ کے پارلیمنٹ میں قرآن مجید کی تلاوت ہورہی ہے۔ ماشاء اللہ
ٹویٹر پر سکینہ قریشی نامی یوزر نے وائرل ویڈیو کو امریکی پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس ویڈیو کو ۲٦یوزرس لائک کرچکے تھے۔جبکہ ۷۴۲ لوگوں نے ری ٹویٹ کیا تھا۔آرکائیو لنک۔۔
ٹویٹر پرخالد سلمانی نامی یوزر نے بھی تیس جولائی دوہزار بیس کو وائرل ویڈیو کو شیئر کیاتھا۔آرکائیو لنک۔
فیس بک پرثقلین احمد نے تیس جولائی دوہزار بیس کو وائرل ویڈیو کو شیئر کیاتھا۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک ۵۷۱ لوگوں نے لائک کیا ہے۔وہیں ایک ہزا یوزر س نے شیئر بھی کیا ہے۔آرکائیو لنک۔آرکائیو لنک۔
ریاض انصاری نے بھی فیس پر پر تلاوت قرآن والے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔وہیں اپریل ماہ میں خادم اعلی، مظفرآباد نامی پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔دونوں کے آرکائیو لنک۔
وائرل ویڈیو کی سچائی تک پہنچنے کے لیے ہم نے ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں ہف پوسٹ نامی نیوز ویب سائت پر نوستمبر دوہزار تیرہ کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق استانی طاہرہ احمد نے ٣٠ اگست ٢٠١٣ کو اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (ISNA) کے پچاسویں سالانہ اجلاس میں تلاوت قرآن کی تھی۔ بتادوں کہ وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ نے گذشتہ نصف صدی سے امریکی مسلمانوں کے مفادات کی نمائندگی کی ہے اور یہ اعتدال پسند اسلامی نقطہ نظر رکھتا ہے۔
وہیں اس پروگرام کے پیش نظر اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی خدمات کے لئے تعریف بھی کی تھی اور کہا تھا کہ پچھلی نصف صدی کے دوران آپ نے ہمارے قومی تانے بانے میں امریکی مسلمانوں کی شراکت کی وراثت کو برقرار رکھا ہے ۔ یہ جلسہ اسی روایت کا ثبوت ہے۔
جب ہم نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں (ISNA) کے ویب سائٹ پر تفصیلی جانکاری ملی۔ویب سائٹ کے مطابق اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کا مقصد ہے کہ عوام کو اسلام کے بارے میں بہتر تعلیم دینا۔امریکہ میں موجود مسلمانوں کی بہتری کےلیے کام کر نا۔اس کے علاوہ دیگر بہت سے اچھے کاموں کو اس تنظیم کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔سبھی ریسرچ سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کا حال کے دنوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
امریکہ پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن کو لے کر دوسرے طرح کے ویڈیو پہلے بھی شیئر کیے جا چکے ہیں۔جسے ہم نے ڈیبنک کیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہی خاتون کی وائرل ویڈیو تقریباً سات سال پرانی ہے اور خاتون امریکہ کے پارلیمنٹ میں تلاوت نہیں کررہی ہیں۔بلکہ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی جانب سے منعقد پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کررہی ہیں۔
Our Sources
Huffingtonpost: https://www.huffingtonpost.in/entry/tahera-ahmad-first-woman-recites-quran-isna_n_3881455?ri18n=true
ISNA: https://isna.net/
Mohammed Zakariya
June 27, 2024
Mohammed Zakariya
April 24, 2023
Mohammed Zakariya
January 9, 2021