About: http://data.cimple.eu/claim-review/df6084d45df621ec4dd8d2d318a8173e06c1687d769110cc017cfa7c     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: جنوبی افریقہ لاج میں گھومتے چیتے کا ویڈیو ہندوستان کا بتا کر کیا جا رہا وائرل ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اوریہ ویڈیو ہیں کا ہے۔ - By: Pallavi Mishra - Published: Sep 21, 2020 at 05:11 PM - Updated: Sep 21, 2020 at 05:12 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک چیتے کو ایک رہائیشی جگہ پر گھومتے اور پول میں سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو کافی لوگ شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ لاج کے اندر گھومتے چیتے کا یہ ویڈیو ہوٹل تاج، رنتھمبور کا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اس چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اور یہ ویڈیو وہیں کا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل ویڈیو میں ایک چیتے کو ایک رہائیشی یارڈ میں گھومتے اور پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر صارف ’مریم ‘ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا “TAJ Ranthambore guest of honor.” پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔ پڑتال پوسٹ میں تاج، رنتھمبور کا نام لکھا ہے، اسلئے ہم نے سرچ کیا کہ تاج کی رنتھمبور میں کون سی پراپرٹی ہے۔ رنتھمبر میں تاج پراپرٹی کا نام ہے ووانتا سوائی مودھاپور لاج۔ ہم نے تاج کے پی آر او سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’وائرل ویڈیو تاج کی رنتھمبور ووانتا پراپرٹی کا نہیں ہے‘‘۔ اس وائرل ویڈیو کی اصل جگہ کو تلاش کرنے کے لئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو کہیں نہیں مل، لیکن ہمیں کئی میڈیا رپورٹ ملیں، جہاں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں چیتے کو آرام کرتا دیکھ لوگ حیران رہ گئے۔ خبر میں دی گئی تفصیل کافی حد تک وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تھی۔ خبروں کے مطابق، لاج کا نام ہے۔ ’سنگیتی بولرڈرس لاج‘ جو جنوبی افریقہ کے سابی سینڈ پرائویٹ ریزرو میں واقع ہے۔ ہمیں اس معاملہ کا ایک ویڈیو بھی ملا، لیکن وہ وائرل ویڈیو سے مختلف تھا۔ اب ہم نے سنگیتی بلبورڈس لاج کی تصاویر اور ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سیلیسٹائل نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہوئے ایک ویڈیو میں اس پورے لاج کا نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وڈیو میں 4 منٹ 38 سیکنڈ والا وہی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ وہاں ویسا ہی پول دیکھ سکتے ہیں، جیسا وائرل ویڈیو میں ہے۔ آپ نیچے دونوں کے درمیان مماثلت دیکھ سکتے ہیں۔ سنگیتی بولڈرس لاج کے ذریعہ اپ لوڈ کی گئی کئی فوٹوز بھی وہی پول ایریا دیکھا جا سکتا ہے جہاں چیتے نے پانی پیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے سنگیتی بولڈرس لاج کا نمبر نکالا اور وہاں کال کی۔ ہماری بات لاج کے ایک ملازم ڈینئل سے ہوئی۔ انہوں نے کہا، ’ویڈیو میں دکھ رہا منظر ہمارے ہی لاج کا ہے۔ یہاں اکثر ایسے نظارے دیکھنے کو مل جاتے ہیں‘‘۔ پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنی والی ٹویٹر صارف ’مریم جومیہئی‘ کی سوشل اسکننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 669 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اوریہ ویڈیو ہیں کا ہے۔ - Claim Review : TAJ Ranthambore guest of honor. - Claimed By : Mariam Jomehei - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software