About: http://data.cimple.eu/claim-review/e0293e3397ae97a21284bf3fb5ed14cc89092039f33767107c82e8aa     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check:کانگریس میں شمولیت کے بعد شرمیلا کا پولیس سے نہیں ہوا آمنا سامنا، فرضی ویڈیو وائرل ویڈیو میں وائی ایس شرمیلا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے واقعے کو کانگریس سے ان کی حالیہ وابستگی سے غلط طور پر جوڑ کر دکھایا گیا ہے۔ اور پولیس کے ساتھ انکی تکرار کا یہ واقعہ کانگریس میں انکی شمولیت سے بہت پہلے یعنی اپریل 2023 میں پیش آیا تھا Claim :ایک وائرل ویڈیو میں دو مناظر دکھائے گئے ہیں: کانگریس لیڈر پارٹی اسکارف پہنا کر شرمیلا کا پارٹی میں استقبال کر رہے ہیں، اوردوسری جانب وہ پولیس کے ساتھ بحث وتکرارکر رہی ہے۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پارٹی میں شمولیت کے بعد وہ پولیس کے ساتھ الجھ پڑیں Fact :ویڈیو میں وائی ایس شرمیلا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے واقعے کو کانگریس سے ان کی حالیہ وابستگی سے غلط طور پر جوڑ کر دکھایا گیا ہے۔ اور پولیس کے ساتھ انکی تکرار کا یہ واقعہ کانگریس میں انکی شمولیت سے بہت پہلے یعنی اپریل 2023 میں پیش آیا تھا ان دنوں ایک ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے جس میں دو کلپس شامل کئے گئے ہیں۔ پہلے کلپ میں کانگریس لیڈر ملیکارجن کھڑگے کو شرمیلا کو پارٹی کا اسکارف پیش کرتے ہوئے اورپارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسرے کلپ میں شرمیلا کو کچھ پولیس افسران کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کلپ کو شیئر کرنے والے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پیش آیا تھا۔ وائرل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'اسکارف' ممبروں کو غنڈہ گردی کا 'لائسنس' دیتا ہے۔ فیکٹ چیک: یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ سب سے پہلے ہم نے شرمیلا کی 4 جنوری، 2024 کو کانگریس میں شمولیت کے اس کلپ کے کچھ فریمس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اس وقت کی خبریں اور فوٹیج، جن میں انڈیا ٹوڈے کا ایک ویڈیو بھی شامل ہے، ملے جو 4 جنوری کے سیاسی واقعہ سے میل کھاتے ہیں۔ اس سے شرمیلا کی کانگریس پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا پتہ چلتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ پولیس کے ساتھ شرمیلا کی تکرار کا ویڈیو کلپ اپریل 2023 کا ہے۔ دوسرے کلپ کے سیاق و سباق کی تصدیق کرنے کے لئے ، ہم نے اس سے کچھ کلیدی فریمس اخذ کئے اور گوگل کی ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں آن لائن سرچ کیا تو ہمیں 24 اپریل 2023 کو یوٹیوب پر Mirror Now کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو ملا، جس میں وائرل کلپ سے مماثلت رکھنے والے فریم موجود تھے۔ اس وقت شرمیلا نے یواجنا شرامیکا رعیتو تلنگانہ پارٹی (YSRTP) کی بانی و صدر تھی۔ دینک بھاسکر اور NDTV کی خبروں کے مطابق، تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (TSPSC) کے امتحان کے پرچہ کے افشا کے معاملے سے متعلق احتجاج کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس تصادم کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے تھپڑ مارا تھا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ وائی ایس شرمیلا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے ویڈیو کو حالیہ دنوں میں کانگریس پارٹی میں انکی شمولیت کو جوڑ کر غلط بیانیے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ واقعہ دراصل اپریل 2023 میں ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے بہت پہلے پیش آیا تھا۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software