Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک شخص کو سڑک پر تشدد کا شکار ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ نوپور شرما کی جانب سے توہین رسالتﷺ کے بعد جب بھارتی مسلمانوں نے احتجاج بلند کیا تو انہیں چن چن کرمارا جا رہا ہے۔
سڑک پر تشدد کا شکار شخص والے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے، دینک جاگرن اور نیوز18 ہندی پر وائرل ویڈیو سے متعلق 2، 3 اور 5 اکتوبر 2019 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے اس نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد مشتعل لوگوں نے اسے سرِ راہ بے رحمی سے مارا پیٹا تھا۔ ویڈیو میں جس کی پٹائی کی جا رہی اس کا تعلق بہار کے کیمور کے بھبھوا سے ہے۔ سر راہ پیٹا جا رہے شخص کے والد وارڈ کانسلر تھے۔ رپورٹ میں سر راہ پیٹے جا رہے شخص کا نام شاہد راعین بتایا گیا ہے۔
مذکورہ رپورٹ سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو میں جس شخص کو سڑک پر تشدد شکار بنایا جا رہا ہے اس کا حالیہ نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد ہو رہے احتجاج کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ 2019 میں آپسی رنجش میں پیش آئے واقعے کی ہے۔ یہ ویڈیو پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک نیوز چیکر پنجابی ٹیم نے کیا تھا۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
December 17, 2024
Mohammed Zakariya
December 3, 2024
Mohammed Zakariya
October 9, 2024