About: http://data.cimple.eu/claim-review/e9b5dd3af1741dfbcb1b98f1143f385b7ea3d922897894b2209966df     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check فیس بک پر محمد سعد نامی یوزر نے ایک خاتون کی تصویر شیئر کیا ہے۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 240 افراد شیئر کر چکا ہے۔جبکہ 2300 یوزرس نے لائک کیا ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ “بھارت کی صالحہ جبین نامی خاتون نے امریکی فوج کی پہلی مسلم جنرل بنائی گئیں ہیں” ۔ محمد سعد کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ مذکورہ دعوے کے ساتھ واہٹس ایپ پر بھی ہمارے ایک قاری نے اس کی تحقیق کےلیے تصویر بھیجا ہے۔ تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔ سرچ کے دوران اسکرین پر سارہ العمری لکھا ہوا نظر آیا۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں کیھان نامی ویب سائٹ پر شائع 19جولائی 2020 کی ایک خبر ملی۔ جس میں وائرل تصویر کے ساتھ خبر شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام سارہ العمری ہے۔ جو متحدہ عرب امارات میں ایک سائنسدان ہیں۔ سارہ العمری کو بچپن سے ہی خلا سے لگاؤ تھا۔ سارہ کا پورا نام “سارہ بنت یوسف العمری” ہے۔ سارہ العمر ایرانی نزاد ایک سائنسدان خاتون ہے۔ جس کی عمر 33 سال ہے۔ جو متحدہ عرب امارات میں مشن ٹو مارس کے کام کو انجام دے رہی ہیں۔ جب ہم نے سارہ العمری کے تعلق سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں بی بی سی اردو،دی پرنٹ اور گلوبل کرنٹ نیوز پرشائع خبریں ملیں۔ جس کے مطابق سارہ العمری متحدہ عرب امارات کی وزیرِ سائنسی ترقی اور سائنسی ٹیم کی سربراہ بھی ہیں۔ بتا دوں کہ یو اے ای نے گزشتہ سال تاریخ رقم کرتے ہوئے مشن ہوپ پروب کو مریخ کیلئے روانہ کیا تھا۔ خلائی جہاز 200 دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا ، جبکہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔ اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر صالحہ جبین نامی خاتون کی نہیں ہے بلکہ اس کا نام سارہ العمری ہے۔ پھر ہم نے صالحہ کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ٹی وی9بھارت،ای ٹی وی بھارت،اور امراجالا پر شائع خبریں ملیں۔ سبھی رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون صالحہ جبین امریکی فوج میں مسلم روحانی رہنما کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ بتادوں کہ صالحہ جبین امریکی فوج کی پہلی اوربھارت میں پیدا ہونے والی خاتون مسلم چیپلن ہیں۔ جبین کو دسمبر میں شکاگو میں کیتھولک تھیولوجیکل یونین میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی تھی، وہ محکمہ دفاع میں مسلم خاتون کی پہلی ممبر بن گئیں تھیں۔ جبین 14 برس قبل بین الاقوامی طالب علم کی حیثیت سے امریکہ آئی تھی۔ وائرل اور اصل تصویر کا موازنہ درج ذیل میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ دو مختلف خاتون کی تصاویر ہے۔جسے فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ فیس بک پر محمد سعد نے سائنسدان سارہ العمری کی تصویر کو صالحہ جبین کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ جبکہ تصویر کے ساتھ کیاگیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ صالحہ امریکی فوج میں مسلم روحانی رہنما ہیں۔ kayhan:https://kayhanlife.com/authors/whos-leading-the-uaes-mission-to-mars-the-iranian-born-scientist-sarah-al-amiri/ global:https://globalcurrentnews.com/?p=77500&no_cache=1613005503&fbclid=IwAR2lJyOZmYnIUfjh0yYk_6k8HcDb_52oUA8oc-KHDlavdWWLA7tSjMiiFmk BBC:https://www.bbc.com/urdu/science-53400406 Tv9:https://www.tv9hindi.com/world/us-news/first-india-born-saleha-jabeen-female-muslim-chaplin-us-military-chaplin-college-graduate-550608.html#:~:text=%E0%A4%85%E0%A4%AE%E0%A5%87%E0%A4%B0%E0%A4%BF%E0%A4%95%E0%A5%80%20%E0%A4%B8%E0%A5%87%E0%A4%A8%E0%A4%BE%20%E0%A4%AE%E0%A5%87%E0%A4%82%20%E0%A4%B6%E0%A4%BE%E0%A4%AE%E0%A4%BF%E0%A4%B2%20%E0%A4%AA%E0%A4%B9%E0%A4%B2%E0%A5%80,%E0%A4%A6%E0%A5%87%E0%A4%A8%E0%A5%87%20%E0%A4%B5%E0%A4%BE%E0%A4%B2%E0%A4%BE%20%E0%A4%AA%E0%A5%87%E0%A4%B6%E0%A4%B5%E0%A4%B0%20%E0%A4%B9%E0%A5%8B%E0%A4%A4%E0%A4%BE%20%E0%A4%B9%E0%A5%88. Etv:https://react.etvbharat.com/urdu/national/bharat/saleha-jabeen-of-india-a-spiritual-leader-in-the-us-military/na20210218133818652 Amarujala:https://www.amarujala.com/photo-gallery/education/saleha-jabeen-first-india-born-female-muslim-chaplain-us-militarys?pageId=4 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya August 21, 2024 Mohammed Zakariya December 11, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software