About: http://data.cimple.eu/claim-review/eab54968ba851637928201e2b7c9f45ca3d2b77da26d74bf2f46848a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر جس کے ٹی شرٹ پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے چہرے والا خاکہ بنا ہوا ہے اور اس پر انگلش میں لکھا ہوا ہے ‘کپتان وی لو یو’۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے ٹی شرٹ پر عمران خان کی شکل والا خاکہ بنواکر ان سے مداحی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو صارفین حقیقت سمجھ کر یوٹیوب اور فیس بک پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو ہمارے ایک قاری نے بھی واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر 9999499044 تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ Fact فٹبالر رونالڈو کی ٹی شرٹ پر بنے عمران خان کے چہرے کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کرسٹیانو رونالڈو کی ہوبہو حلیے والی تصویر رافیل نڈال فینس نامی ویب سائٹ پر 6 مئی 2016 کو شائع شدہ موصول ہوئی۔ جس کا موازنہ کرنے پر واضح ہوا کہ رونالڈو کی وائرل تصویر اور مذکورہ ویب سائٹ پر موصول ہوئی تصویر میں نظر آرہے لوگ ایک جیسے ہیں، لیکن رونالڈو نے جو سفید رنگ کا ٹی شرٹ پہنا ہوا ہے اس پر پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر نہیں بنی ہے، جس سے پتا چلا کہ وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے ۔ اس کے علاوہ یہی تصویر ہمیں گیٹی امیجز پر بھی موصول ہوئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق رونالڈو کی یہ تصویر 6 مئی 2016 کو جیویئر سوریانو نامی فوٹوگرافر نے کلک کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی یہ تصویر اسپین کے میڈریڈ کے میجک بوکس اسٹیڈیم کی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نیوز ویب سائٹ نے بھی اس تصویر کو شائع کیا ہے۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اصل تصویر میں ٹی شرٹ پر پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ایڈیٹ کرکے لگائی گئی ہے۔ لہٰذا تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بےبنیاد ہے۔ Result: Altered Image Sources Image published by Rafael Nadal Fans website on 06 May 2016 Image found on Getty Images on 06 May 2016 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software