About: http://data.cimple.eu/claim-review/ec2ccf1fcd1700cfc1acc86bee9a9271332ecec962fcc87bbef5bb37     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کشمیری کامیڈین شبیر کھنبلی کی نہیں ہوئی موت، وائرل دعوی محض افواہ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شبیر کھنبلی کے انتقال سے جڑی خبر محض افواہ ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Mar 25, 2021 at 05:17 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک کشمیر کے کامیڈین شبیر کھنبلی سے متعلق ایک افواہ پچھلے کچھ روز سے وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین ان کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ شبیر کھنبل کا انتقال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی بےبنیاد ہے۔ اور ان کے انتقال سے جڑی خبر محض افواہ ہے۔ کیا ہےوائرل پوسٹ میں؟ فیس بک پیج ’کشمیر نیوز‘ نے شبیر کھنبلی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بریکنگ نیوز۔ شبیر کھنبل اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام دے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل پر شبیر کھنبلی سے متعلق وائرل ہو رہی خبروں سے جڑی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی بھی خبر نہیں لگی جو وائرل دعوی کی تصدیق کرتی ہو۔ پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے جموں و کشمیر رپورٹر راہل شرما سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل پوسٹ سے جڑی جانکاری دی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ گزشتہ تین چار روز سے وادی میں وائرل ہو رہی ہے لیکن یہ پوری طرح فرضی ہے۔ مزید سرچ میں ہمیں کشمیر کے سینئر صحافی جنید پیر کی فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ لگی جس میں ان کی جانب سے وضاحت دی ہوئی ملی کی شبیر کھنبلی کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ اور ایسی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ وشواس نیوز نے صحافی جنید پیر سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ہو رہی یہ خبریں فرضی ہیں۔ شبیر کھنبلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبیر کھنبلی کے پاس کوئی بھی فون نہیں ہے وہ ایک بے حد سادی زندگی گزارتے ہیں۔ حالاںکہ پھر بھی ان سے جڑی اس قسم کی خبریں وائرل ہوئی ہے، جس کی تردید کی جا چکی ہے۔ کشمیر کی مقامی ویب سائٹ کشمیر پلس ڈاٹ کام پر ہمیں شبیر کھنبلی سے متعلق آرٹیکل ملا جس میں بتایا گیا کہ، کشمیر سے تعلق رکھنے والے بشیر راتوں رات سنسیشن بن گئے ہیں۔ ان کے فنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، پورا سری نگر ان کا مداح بن چکا ہے۔ وہیں خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ شبیر کھنبلی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، حالاںکہ پھر بھی لوگوں کو ان کے ویڈیوز پسند آتے ہیں اور وہ مشہور ہو گئے ہیں۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔ پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کشمیر نیوز کی سوشل اسیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 3,169 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ وہیں اس پیج سےزیادہ تر کشمیر سے جڑی خبروں کو شیئر کیا جاتا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ شبیر کھنبلی کے انتقال سے جڑی خبر محض افواہ ہے۔ - Claim Review : بریکنگ نیوز۔ شبیر کھنبل اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ - Claimed By : Kashmir News - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software