About: http://data.cimple.eu/claim-review/ed3e1fe89e476a89547a89ec9727ae63d1b9de6f5ad5f95135120bf6     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر بائیک سواروں پر حملے کی ایک ویڈیو کو حالیہ اذان تنازعہ سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ “20/04/2022 انڈیا میں مودی گاۓ کے پیشاب پینے والے نے کہا کسی مسجد میں اذان نہیں ہوگی اور پابندی بھی لگائی گئی اذان دینے پر اور کوئی مسلمان مسجد نہیں آۓ گا جو آۓ گا اسکو کاٹ دینگے، الحمد اللّه آج انڈیا کے غیرت مند مسلمانوں نے اعلان جہاد کر دیا اور سڑکوں پر آگئے ،جو بھی گستاخی کرے گا اسلام کا راستہ روکے گا اور مساجد پر عبادت پر پابندی لگاۓ گا اس کو اس تلوار سے کاٹ دینگے۔آج یہ عہد کر لیا انڈیا کے مسلمانوں نے اور فیصلہ سنا دیا ہے بہت ظلم ہوگیا، اب فیصلہ ہماری تلوار کرے گی حکومت اور انڈیا کے ہندو دہشتگردوں سے اعلان جنگ مسلمانوں کا اب یہ کارواں رکنے والا نہیں، مر جاۓ گے مگر ظالم کی حمایت نہ کرے گے”۔ بائیک سواروں پر حملے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے کہ آیا یہ ویڈیو اذان تنازعہ سے متعلق ہے یا نہیں، ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے امیج سرچ کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایشیانیٹ نیوز کے یوٹیوب چینل پر 3 جنوری 2019 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹ ملی۔ اس ویڈیو رپورٹ میں ملیالم زبان میں کیپشن دیا گیا تھا، جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایڈپل میں سی پی ایم کے کارکنوں نے بی جے پی کے لوگوں پر حملہ۔ جن بائک سوار لوگوں کو کھیڈرا گیا وہ سبری مالا کرما سمیتی کے کارکنان تھے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو کو 3 جنوری 2019 کو ٹائمس ناؤ کی صحافیہ شلپا نے بھی شیئر کیا ہے۔ شلپا نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “ایڈپل میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان جو بائیک پر سوار ہو کر دکانیں بند کروانے آئے تھے، جس کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے انہیں دوڑا لیا۔ شلپا نے ویڈیو کے ساتھ ہیش ٹیگ سبری مالا، کیرلہ، ہڑتال اور سبری مالا اسٹینڈ آف بھی لکھا ہے”۔ مذکورہ جانکاری سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو کم از کم 3 سال پرانی ہے اور ویڈیو میں نظر آ رہے لوگ مسلمان نہیں ہے اور ناہی اذان تنازعہ سے اس ویڈیو کا کوئی لینا دینا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں 3 جنوری 2019 کو اپلوڈ شدہ ٹائمس آف انڈیا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملی۔ ٹائمس آف انڈیا کے یوٹیوب چینل پر موجود ویڈیو کے ڈسکرپشن میں ملی معلومات کے مطابق ایک بڑی تعداد میں ہجوم نے کیرلہ کے ملپپورم کے ایڈپل میں ہو رہی ریلی کے حمایتیوں پر حملہ کر دیا۔ جس کی یہ ویڈیو ہے نا کہ اذان تنازعہ کو لے کر مسلمانوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے۔ بتادوں کہ سبری مالا کرما سمیتی نے جمعرات کو سبری مالا مندر میں عورتوں کے داخلے کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو کو جنوری 2020 میں سی اے اے این اور این آرسی تنازعہ سے جوڑ کر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ جسے نیوز چیکر گجراتی کی ٹیم ڈیبنک کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی سرچ کیا کہ کیا واقعی مودی سرکار نے مسلمانوں کے مسجد جانے پر پابندی عائد کر دی ہے یا اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے تو ہمیں ایسی کوئی بھی میڈیا رپورٹ نہیں ملیں۔ البتہ اذان کو لے کر کچھ ریاستوں میں ماحول گرمایا ہوا ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ اس ویڈیو میں نظر آ رہے حملہ آور مسلمان نہیں ہیں اور نا ہی یہ ویڈیو اذان تنازعہ سے متعلق ہے۔ یہ ویڈیو تقریباً 3 سال پرانی ہے اور سبری مالا مندر میں عورتوں کے داخلے کے خلاف احتجاج درج کروانے کے لئے نکالی گئی ریلی کی ہے۔ Our Sources YouTube Published by AsianetNews Twitter post by Journalist of Timesnow Shilpa YouTube Published by Times of India نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ ۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software