فیکٹ چیک: خاتون پر کتوں کے حملے کا ویڈیو کراچی کا نہیں، بھارت کا ویڈیو گمراہ کن حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پنجاب کے جالندھر کا ہے۔ دسمبر 2024 کے بھارت کے ویڈیو کو پاکستان سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 22, 2025 at 01:34 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل کئے جا رہے ویڈیو میں ایک خاتون پر کتوں کو حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کراچی کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پنجاب کے جالندھر کا ہے۔ دسمبر 2024 کے بھارت کے ویڈیو کو پاکستان سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار سگ گزیدگی کے كیسز میں اضافہ۔ سندھ میں رواں سال سگ گزیدگی کے دو لاکھ 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو ایک سی سی ٹی کی فوٹیج ہے اور اس میں 12 دسمبر لکھا ہوا نظر آیا۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور گوگل پر ٹائم ٹول سیٹ کرتے ہوئے اس حملہ کے بارے میں سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں متعدد نیوز آرٹیکل ملے۔
چنڑیگڑھ لائیو کے فیس بک پیج پر اسی وائرل ویڈیو کو تقریبا ایک ماہینہ پہلے اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ جالندھر کا ویڈیو ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پنجاب کے شہر جالندھر میں گردوارہ سے واپس آنے والی 65 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کے ٹولے نے حملہ کر دیا۔ حملے کی وجہ سے خاتون کے جسم اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں رپبلک ورلڈ کی ویب سائٹ پر بھی 16 دسمبر 2024 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ معلومات کے مطابق، یہ حملہ پنجاب کے جالندھر میں بزرگ خاتون پر ہوا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ پنجابی جاگرن میں جالندھر کے رپورٹر دنیش شرما سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو دسمبر 2024 کا اور جالندھر کا ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پنجاب کے جالندھر کا ہے۔ دسمبر 2024 کے بھارت کے ویڈیو کو پاکستان سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو پاکستان کے کراچی کا ہے۔
- Claimed By : FB Page- Pakistan Ki Awaaz
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔