About: http://data.cimple.eu/claim-review/f3fde2a8397e1ada540cee897f824510ae5188cfd7ae7def88736c0a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: اسرو کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز نہیں ہوئی ہیں سائنٹسٹ خشبو مرزا، وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے خشبو مرزا اسرو کی سائنٹسٹ ہیں لیکن ان کے ڈائریکٹر بننے کا دعوی گمراہ کن ہے۔ خشبو نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jun 4, 2021 at 07:43 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا صارفین ایک خاتون کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ خاتون اسرو کی سائنٹسٹ خشبو مرزا ہیں، وہ پروموٹ ہو کر اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگینائزیشن) کی ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔ اور خشبو دوسری ایسی مسلم ہیں جنہیں اے پی جے عبد الکلام کے بعد یہ پوسٹ ملی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ خشبو مرزا اسرو کی سائنٹسٹ ہیں لیکن ان کے ڈائریکٹر بننے کا دعوی گمراہ کن ہے۔ خشبو نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف محمد عارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’35 سال کی سائنس دان خوشبو مرزا کو اسرو میں ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے ڈاکٹر اے جے جے عبد الکلام کے بعد دوسری مسلم سائنس دان ہیں۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالب علم ہے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا خشبو مرزا کو اسرو کی ڈائریکٹر کے عہدے سے فائز کیا گیا ہے۔ اسرو کی آفیشیئل ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ڈاکٹر کے سیون اسکرو چیئر مین ہیں سب سے علی عہدے پر فائز ہیں۔ الحقیقہ نام کی ویب سائٹ پر 29 جون 2020 کو شائع ہوئے آرٹیکل کے مطابق، ’خوشبو مرزا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سابق طالب علم کو انڈین اسپیس آف ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) میں ڈائریکٹر رینک ’سائنسدان – ایف‘ پوسٹ کے عہدے پر پروموٹ۔ خبر یمیں مزید بتایا گیا کہ اترپردیش کے امروہہ ضلع سے تعلق رکھنے والی خشبو چندریآن 1 (ہندوستان کی پہلی قمری تحقیقات) کے چیک آؤٹ ڈویژن میں 12 انجینئس میں ایک تھیں۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔ اب یہ تو واضح تھا کہ نا ہی خشبو اسرو کی ڈائیکٹر نہیں بنی ہیں۔ مزید تفتیش میں ہم نے وائرل دعوی کے دوسرے حصہ جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ خشبو دوسری ایسی مسلم ہیں جنہیں عبد الکلام کے بعد یہ عہدہ ملا ہے۔ سرچ میں ہم نے پایا کہ اے پی ے عبد الکلام اسرو میں ’رینک ایچ‘ کے سائنٹسٹ تھے جبکہ خشبو ’رینک ایف‘ کی سائنس داں ہیں۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے خشبو مرزا سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل پوسٹ میں جتنے بھی دعوی کئے گئے ہیں وہ غلط ہیں۔ سوائے اسکے کی وہ علی گڑھ مسلم یونی وسٹی کے طالبہ رہ چکی ہیں۔ اسرو کی ریکینگ سے جڑی معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمینٹ آف ایروناٹیکل انجینئرینگ کے لکچرر ڈاکٹر سمیت سے رابطہ کیا۔ سمیت ڈی آر ڈی او کے ساتھ کچھ عرصہ کام بھی کر چکے ہیں اور اسرو کی ریکنگ سے جڑی تمام معلومات رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، جو اسسسٹینٹ سائنٹسراٹ ہوتا ہے اسے کوئی گریڈ نہیں ملتا ہے۔ جب سب سے پہلے کوئی سائنٹسٹ بنتا ہے تو اسے گریڈ بی ملتا ہے۔ رینک ایچ جو ہے وہ رینک ایف سے دو رینک ہائیر ہے۔ ڈاکٹر عبد الکلام ڈی آر ڈی او اور اسرو کے سائنٹسٹ تھے۔ اسرو میں وہ رینک ایچ کے سائنٹسٹ تھے جبکہ وائرل پوسٹ جن کے بارے میں ہے وہ رینک ایف کی سائنٹسٹ ہیں۔ پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق اترپردیش سے ہے۔ نتیجہ: خشبو مرزا اسرو کی سائنٹسٹ ہیں لیکن ان کے ڈائریکٹر بننے کا دعوی گمراہ کن ہے۔ خشبو نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کی تردید کی ہے۔ - Claim Review : دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ خاتون اسرو کی سائنٹسٹ خشبو مرزا ہیں، وہ پروموٹ ہو کر اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگینائزیشن) کی ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔ - Claimed By : Mohammad Arif - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software