About: http://data.cimple.eu/claim-review/fd00fa2a855aeeb4275eef3b59442e8cd993bf2e6b89ca4f412de847     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime ٹویٹر پر نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کی ایک ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا کی یہ ویڈیو ہے جس میں حجاب کرنے والی ایک لڑکی کو قتل کر دیا گیا اور مسلم بھائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے”۔ نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کچھ گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دینک بھاسکر پر شائع 15 فروری 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق گجرات کے سورت کے پاسودرا گاؤں میں 12 فروری 2022 کو 21 سالہ گریشما ویکاریا کو ایک منچلے عاشق فینل گویانی نے لڑکی کی ماں اور بھائی کے سامنے گلا کاٹ کر موت کے گھات اتار دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جب مقتول گریشا کے چچا نے منچلے عاشق سے اسے بچانے کی کوشش کی تو اس نے مقتول کے چچا کے پیٹ میں بھی چاقو مار دیا۔ حالانکہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ بتا دوں کہ اس رپورٹ میں نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کے قتل والی وائرل ویڈیو کے ساتھ خبر شائع کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں بی بی سی ہندی کے یوٹیوب چینل پر 17 فروری 2022 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق سورت ضلع کے کامریج علاقے کے قریب پاسودرا پاٹیا نام کی جگہ پر 12 فروری 2022 کو ایک شخص نے 21 سالہ خاتون گریشما ویکاریا کو گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔فینل گویانی نامی نوجوان نے ایک طرفہ پیار کی وجہ سے اس کام کو انجام دیا، گریشما کے قتل کے وقت اس کی ماں بھی جائے واردات پر موجود تھیں۔ پھر ہمیں کیورڈ سرچ کے دوران احمد آباد میرر پر شائع 14 فروری 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں ہی کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے۔ اب یہاں واضح ہوا کہ جس لڑکی کا قتل ہوا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔ نیوز چیکر نے نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کی وائرل ویڈیو سے متعلق اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے سورت کے کامریج پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پی ایم پرمار سے رابطہ کیا، انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی طرح کا مذہبی رنگ نہیں ہے, “لڑکا اور لڑکی دونوں ہی کا تعلق گجراتی پٹیل کمیونٹی سے ہے”۔ گزشتہ دنوں اس ویڈیو کو لوجہاد سے جوڑ کر ہندی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ جس کے بعد نیوز چیکر کی ہندی ٹیم نے اسے ڈی بنک کیا تھا۔ یہاں کلک کرکے پوری تحقیقات پڑھ سکتے ہیں۔ اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوا کہ نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کی اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ اور پولس کے بیان سے واضح ہوا کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کا مذہبی رنگ نہیں ہے، قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے اور دونوں ہی گجراتی پٹیل ہے۔ Our Sources Report Published by Dainik Bhaskar befor 24 days Report Published by BBC Hindi News Youtube Channel on 17/02/ 2022 Report Published by Ahmedabad Mirror on 14/02/2022 Newschecker talk PSI Kamrej P.M. Parmar نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 17, 2024 Mohammed Zakariya November 7, 2024 Mohammed Zakariya September 17, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software