About: http://data.cimple.eu/claim-review/fd3ede20aae1486e2696259d6ef91973f9c7d9dbad5717f3b8eb53c5     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim اسلام کے خلاف بولنے کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اچانک موت ہوگئی۔ Fact گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی یہ ویڈیو پرانی ہے اور وڈودرا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر غش کھاکر گرجانے کی ہے۔ آج (7 مئی) کو تیسرے مرحلے کے لئے گجرات، اتر پردیش، آسام، بہار اور کرناٹکا سمیت کُل 11 ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ اب سوشل میڈیا پر گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے وہ گرجاتے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے خلاف انتخابی ریلی میں تقریر کر رہے تھے، تبھی ان کی اچانک موت ہوگئی۔ ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ریاست گجرات (انڈیا) کے وزیر اعلیٰ کی اچانک موت اس وقت شدید پر ہیجان ہوئی جب وہ اسلام کے خلاف تلخ تقریر کر رہا تھا، اس نے حکم الٰہی سے کچھ دیر پہلے کہا میں اقتباس کرتا ہوں، میں اسلام کے خلاف زہر اگلتا ہوں، اقتباس کا اختتام، اس نے اسلام کے خلاف ایسے نفرت انگیز الفاظ کہے ہی تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تیر اس کے پاس آیا اور پلک جھپکتے ہی اس کی روح قبض کر لیا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اچانک موت کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 فروری 2021 کو شائع شدہ ہندوستان ٹائمس کے آفیشل فیس بک پیج اور ون انڈیا نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ہوبہو ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندوستان ٹائمس اور ون انڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہے۔ جہاں وہ وڈودرا کے نظام پورہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریلی سے خطاب کر رہے تھے، تبھی وہ بلیڈپریشر میں کمی کی وجہ سے اسٹیج پر غش کھاکر بےہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کا تعلق مذہب اسلام سے ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں مذکورہ تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بے ہوش ہوجانے کی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے وجے روپانی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں آج یعنی (7 مئی)کی صبح 8 بجکر 47 منٹ پر وجے روپانی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر شدہ راج کوٹ میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ایک تصویر موصول ہوئی۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص کو گجرات کے موجودہ وزیر اعلیٰ کی موت کا بتایا جا رہا ہے، وہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی ہیں اور باحیات ہیں۔ بتادوں کہ وجے روپانی نے اسٹیج پر بولنا شروع ہی کیا تھا کہ وہ غش کھا کر گرگئے تھے، اسلام مخالف بیان کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی یہ ویڈیو پرانی اور وڈودرا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر بےہوش ہوکر گرنے کی ہے۔ ان کے موت اور اسلام مخالف بیان کا دعویٰ بھی بےبنیاد ہے۔ Sources Facebook post by Hindustan Times on 15 Feb 2021 YouTube video published by One India on 15 Feb 2021 Facebook post by Vijay Rupani BJP on 15 Feb 2021 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software